جان سینا کا ’’پیس میکر‘‘ سیزن۲، ۲۱؍ اگست کو شائقین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ جیمس گن کے مطابق یہ سیزن ’’سپر مین‘‘ سمیت آنے والے ڈی سی یو پروجیکٹس کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 9:02 PM IST | New York
جان سینا کا ’’پیس میکر‘‘ سیزن۲، ۲۱؍ اگست کو شائقین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ جیمس گن کے مطابق یہ سیزن ’’سپر مین‘‘ سمیت آنے والے ڈی سی یو پروجیکٹس کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پیس میکر سیزن۲؍، جس میں جان سینا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ۲۱؍ اگست کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ حالیہ پریمیئر ایونٹ کے دوران، جیمز گن نے انکشاف کیا کہ یہ شو مستقبل کے ڈی سی یونیورس (DCU) پروجیکٹس، بشمول اگلی سپر مین فلم، سے کس طرح جڑے گا۔ فلم ساز نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اگلے باب کی کہانی کا ’’ٹریٹمنٹ‘‘ مکمل کر چکے ہیں، جسے وہ’’سپر مین ساگا‘‘ کہتے ہیں۔ اگرچہ اس پروجیکٹ کی ریلیز کی آفیشیل تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا، گن نے ذکر کیا کہ اس کی پروڈکشن جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
سپر مین ساگا کا اسکرپٹ ٹریٹمنٹ مکمل
دی ہالی ووڈ رپورٹر سے گفتگو میں ڈی سی کے سربراہ نے کہا:’’میں پہلے ہی اگلی کہانی کیلئے ٹریٹمنٹ مکمل کر چکا ہوں، جسے میں سپر مین ساگا کہوں گا۔ یہ ٹریٹمنٹ بہت ہی تفصیل سے تیار کیا گیا ہے۔ میں اس پر کام کر رہا ہوں اور امید ہے کہ اس کی پروڈکشن جلد شروع ہو جائے گی۔ ‘‘
James Gunn reveals he`s already been working on the #Superman saga, and hopes to begin production soon pic.twitter.com/o8QTq9SWnz
— The Hollywood Reporter (@THR) August 13, 2025
پیس میکر سیزن۲؍ کس طرح آنے والے ڈی سی یونیورس سے جڑتا ہے
جیمز گن نے یہ بھی بتایا کہ پیس میکر سیزن ۲؍ مستقبل کی کہانیوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فلم ساز کے مطابق:’’یہ ایک بڑا حصہ ہے، یقینی طور پر سپر مین براہِ راست پیس میکر میں جاتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ بڑوں کیلئے ہے، بچوں کیلئے نہیں۔ سپر مین اس شو کی طرف لے جاتا ہے اور پھر اس سیزن میں ہم باقی ڈی سی یو کیلئے بنیاد رکھتے ہیں۔ یہ انتہائی اہم ہے۔ ‘‘گن نے وضاحت کی کہ جان سینا کا یہ سیریز کئی پرانے کرداروں اور مہمان فنکاروں کو پیش کرے گا جن میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو پہلے ہی سپر مین فلم میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیزن ان کا پسندیدہ کام ہے اور وہ شائقین کے دیکھنے کیلئے بے حد پُرجوش ہیں۔ سینا نے مزید کہا کہ نیا سیزن کہانی کو جاری رکھتا ہے، یہ کوئی نیا شو نہیں ہے۔ اس سیزن میں ’’الیونتھ اسٹریٹ کڈز‘‘کی اگلی مہم جوئی دکھائی جائے گی اور ساتھ ہی دیگر ڈی سی یو کہانی کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ۱۲؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
آنے والے بڑے ڈی سی یو پروجیکٹس
آئندہ برسوں میں ڈی سی یو کے کئی بڑے پروجیکٹس ریلیز ہوں گے۔ سپر گرل اور کلی فیس۲۰۲۶ءمیں آئیں گے، جن کے بعد ایک نئی ونڈر وومن فلم ریلیز ہوگی۔ دی بیٹ مین۲، جو میٹ ریوز کی’’بیٹ مین ایپک کرائم ساگا‘‘ کا حصہ ہے، ۲۰۲۷ء میں متوقع ہےجبکہ دی بریو اینڈ دی بولڈ میں بیٹ مین کا نیا ورژن متعارف کرایا جائے گا۔ دی پینگوئن کا دوسرا سیزن بھی منصوبے میں ہے، پیس میکر سیزن ۲؍جلد آ رہا ہے اور لینٹرنز سیریز ۲۰۲۶ءکیلئے طے ہے۔ یہ تمام فلمیں اور شوز گاڈز اینڈ مانسٹرز کا حصہ ہیں۔