Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہپ کے باوجود ادھو کی میٹنگ سے ۶؍ اراکین پارلیمنٹ غیر حاضر ، وجہ بتائو نوٹس

Updated: June 19, 2026, 9:33 AM IST | Agency | Mumbai

سنجے راؤت نےاپوزیشن پارٹیوں میں سیندھ کیلئے سپریم کورٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Arvind Sawant And Sanjay Raut During Press Conference. Photo: PTI
اروند ساونت اور سنجے رائوت پریس کانفرنس کے دوران ۔تصویر: پی ٹی آئی
شیوسینا (ادھو ) کیلئے ایک بڑے سیاسی دھچکے کے طور پر اس کے ۹؍ میں سے۶؍ لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر بغاوت کرتے ہوئے الگ پارلیمانی گروپ تشکیل دے دیا ہے اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کے ساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس سے قبل شیو سینا (ادھو)  نےپارلیمانی پارٹی کی میٹنگ طلب کی تھی جس کے لئے وہپ بھی جاری کیاگیا تھا لیکن  ۹؍ میں سے صرف ۳؍ اراکین ہی میٹنگ میں پہنچے جن میں اروند ساونت، انل دیسائی اور راجہ بھائو واجے شامل ہیں۔ اس کے بعد ادھو گروپ نے میٹنگ میں نہ پہنچنے والے اراکین کے خلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کردیا ہے اور ان سے فوری طور پر جواب طلب کیا ہے۔ 
 
 
ذرائع کے مطابق سنجے جادھو (پربھنی)، اوم راجے نمبالکر (عثمان آباد)، ناگیش پاٹل اشٹیکر (ہنگولی)، بھاؤ صاحب واکچورے (شرڈی)، سنجے دینا پاٹل اور سنجے دیشمکھ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط دے کر اپنے الگ گروپ کی تشکیل اور شندے شیوسینا کے ساتھ وابستگی سے آگاہ کیا۔ دریں اثناءشیوسینا کے ترجمان سنجے رائوت نے پھر پریس کانفرنس کی اور اس مرتبہ وہ مزید بپھرے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کےساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹیوں میں سیندھ کیلئے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ۲۰۲۲ءمیں اگر شیو سینا کی پھوٹ کو سپریم کورٹ کی حمایت نہیں ملتی تو یہ سب نہیں ہوتا۔  انہوں نے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بھی اس کیلئے ذمہ ٹھہرایا اور باغی اراکین کو وارننگ دی کہ وہ اب اپنے اپنے حلقوں میں جانے کی ہمت کریںکیوں ہم نے اب شیو سینا اسٹائل کی سیاست شروع کردی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK