’’دھمال فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم ’’دھمال ۴‘‘عید ۲۰۲۶ءپر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیشمکھ اورجاوید جعفری اپنے کردار دہرائیں گے۔
EPAPER
Updated: May 17, 2025, 3:39 PM IST | Mumbai
’’دھمال فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم ’’دھمال ۴‘‘عید ۲۰۲۶ءپر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیشمکھ اورجاوید جعفری اپنے کردار دہرائیں گے۔
’’دھمال فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اجے دیوگن،رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری اپنے کرداروں کو دہرائیں گے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس دیوگن فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہنسے کیلئے تیار رہئے۔ ’’دھمال ۴‘‘ عید ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: پریش راول ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکل گئے
کچھ ’’دھمال ۴‘‘ کے بارے میں
’’دھمال ۴‘‘ کی ہدایتکاری اندرا کمار نے کی ہے جبکہ سنجے مشرا، جاوید جعفری، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اپیندر لمائے، وجئے پاٹکر اور روی کشن بھی اس میں اداکاری کریں گے۔‘‘ یاد رہے کہ ’’دھمال ۴‘‘ چا ر دوستوں کی کہانی ہے جنہیں ایک مرتے ہوئے شخص سے خفیہ خزانے کے بارے میں پتہ چلتا ہے جس کے بعد وہ خزانے کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔