Inquilab Logo Happiest Places to Work

پریش راول ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکل گئے

Updated: May 16, 2025, 7:46 PM IST | Mumbai

پریش راول ’’ہیرا پھیری فرینچائز‘‘ کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری ۳‘‘سے نکل گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘، ’’ہیرا پھیری فرینچائز‘‘ کی تیسری فلم ہے جس میں سنیل شیٹی اور اکشے کمار بھی نظر آئیں گے۔

The full cast of Hera Pheri 3. Photo: INN
ہیراپھیری ۳ کی مکمل کاسٹ۔ تصویر: آئی این این

کئی برسوں کی تیاری کے بعد ’’ہیرا پھیری ۳‘‘، اپنی پرانی کاسٹ کے ساتھ ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس فلم میں سنیل شیٹی، اکشے کمار اور پریش راول اداکاری کرنے والے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری پریا درشن نے کی ہے جنہوں نے ۲۰۰۰ء کی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق ’’تبو اور گلشن گروور فرینچائز کی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ سنیل شیٹی نے یہ بتایا ہے کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کا اعلانیہ ٹیزر آئی پی ایل ۲۰۲۵ء سے پہلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔ اس درمیان یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ پریش راؤل فلم سے نکل گئے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کانز فیسٹیول: ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل ۸‘‘ کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

بالی ووڈہنگامہ نے یہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’فلمسازوں اور پریش راؤل کے درمیان تخلیقی تبدیلیاں تھیں جس کے نتیجے میں پریش راول نے فلم سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ پریش راول نے بھی فلم سے اپنے نکلنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ’’جی ہاں یہ حقیقت ہے۔‘‘ یہ خبر پریش راول کے مداحوں کیلئے دل دکھانے والی ہے لیکن انڈسٹری انسائیڈر کو یہ امید ہے کہ جلدہی چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی اور پریش راول بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ ۲۰۲۲ء میں اکشے کمار فلم سے باہر تھے۔ وہ فلمی سیریز کی روح تھے اسی لئے مداح فلم سے ان کے نکلنے کی خبر سن کر مایوس ہوگئے تھے۔ بعد ازیں وہ فرینچائز میں واپس آگئے تھے۔ اس کے مطابق پریش راول بھی سیریز میں واپس لوٹ سکتے ہیں۔‘‘

ہیرا پھیری فرینچائز
’’ہیراپھیری فرینچائز‘‘کی پہلی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی تھی۔ کچھ برسوں بعد اس فلم کو کلٹ اور اب ہندوستانی سنیما کی کلٹ کلاسیک فلم کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ چھ برس بعد ۲۰۰۶ء میں ہیرا پھیری کا سیکوئل ’’پھر ہیرا پھیری‘‘ ریلیز ہوا تھا جس نے باکس آفس ریکاڈ توڑ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کی ہدایتکاری نیرج ووہرا نے کی تھی۔ فرینچائز کی ابتدائی کاسٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول شامل ہیں۔ ہیرا پھیری فرینچائز کی تیسری فلم میں تبو، بپاشا باسو ، شرت سکسینہ، جونی لیور، روی کشن، راجپال یادو اور دیگر نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK