• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا اکشے اوبرائے شاہ رخ خان کی کنگ میں شامل ہونے پولینڈ گئے تھے

Updated: September 21, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

اداکار اکشے اوبرائے نے اس وقت انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ وہ پولینڈ جا رہے ہیں۔ اس بات نے سبھی کی توجہ مبذول کرائی کہ شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم کنگ کی شوٹنگ بھی اس وقت پولینڈ میں ہو رہی ہے۔

Akshay Oberoi.Photo:INN
اکشے اوبیرائے۔تصویر:آئی این این

اداکار اکشے اوبرائے نے اس وقت انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ وہ پولینڈ جا رہے ہیں۔ اس بات نے سبھی کی توجہ مبذول کرائی کہ شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم کنگ کی شوٹنگ بھی اس وقت پولینڈ میں ہو رہی ہے۔ اگرچہ اکشے کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن وقت اور جگہ کے امتزاج سے مداح پرجوش اور متجسس ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:سلمان نے شدید سردی کے باوجود ’بیٹل آف گلوان‘ کا پہلا شیڈول مکمل کیا

مداحوں نے فوراً قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اکشے اس انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو کنگ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند کے ساتھ اکشے کے دیرینہ تعلقات سے مزید تقویت ملتی ہے۔ دونوں نے پہلے فائٹر اور فلش جیسے پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، اور ان کے اچھے تعلقات سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ اکشے کو کنگ کے لیے کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ 
ذرائع کے مطابقکہ ’’جی ہاں، کنگ خان اس وقت پولینڈ میں شوٹنگ کر رہے ہیں، اگر اکشے وہاں جا رہے ہیں، تو یہ قیاس آرائیوں کا پیدا ہونا فطری ہے، لیکن جب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا، کسی بات کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔فی الحال، مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ اکشے اوبرائے واقعی شاہ رخ خان کے بڑے پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔
خیال رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سنیچر کو شاہ رخ خان سے زندگی کا سبق یاد کیا جب انہوں نے پیشہ ورانہ اختلافات کی وجہ سے دو بڑے پروجیکٹس سے باہر ہونے کی افواہوں کے درمیان سپر اسٹار کے ساتھ `کنگ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی۔ شاہ رخ کے ساتھ ہاتھ پکڑے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ۳۹؍ سالہ اداکارہ نے لکھا ’’تقریباً۱۸؍ سال قبل اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے مجھے پہلا سبق جو سکھایا وہ یہ تھا کہ فلم بنانے کا تجربہ اور آپ جن لوگوں کے ساتھ بناتے ہیں وہ اس کی کامیابی سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK