• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان نے شدید سردی کے باوجود ’بیٹل آف گلوان‘ کا پہلا شیڈول مکمل کیا

Updated: September 21, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے شدید سردی اور چوٹ کے باوجود اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا پہلا شیڈول مکمل کر لیا۔ سلمان خان نہ صرف کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں بلکہ باکس آفس پر شاندار پرفارمنس دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصوی:آئی این این

 بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے شدید  سردی اور چوٹ  کے باوجود اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا پہلا شیڈول مکمل کر لیا۔ سلمان خان نہ صرف کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں بلکہ باکس آفس پر شاندار پرفارمنس دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد اب وہ اپنی نئی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کی تیاری میں پوری طرح مصروف ہیں۔  سلمان خان نے اس فلم کی شوٹنگ۲؍ سے ۳؍ ڈگری درجہ حرارت میں کی اور فلم کا سب سے مشکل  شیڈول جو۴۵؍ دنوں کا تھا،جس کی شوٹنگ لداخ  میں کی گئی ، مکمل کر لیا، جس میں وہ۱۵؍ دن تک وہاں موجود رہے۔ کم آکسیجن لیول اور کئی جسمانی چوٹوں کے باوجود سلمان خان نے شوٹنگ جاری رکھی تاکہ فلم کا تسلسل قائم رہے۔ اب فلم کا دوسرا شیڈول ایک ہفتے بعد شروع ہوگا۔ اس دوران وہ اپنی چوٹوں سے صحت یاب ہونے کے لیے وقت نکالیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:مَیں راحا کیلئے کامیڈی فلم کرنا چاہتی ہوں: عالیہ بھٹ

یہ فلم، جس کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں،  ۲۰۲۰ء میں گلوان وادی میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی خوفناک جھڑپ پر مبنی ہے۔ اُس وقت یہ ایک غیر معمولی سرحدی تصادم تھا، جس میں فوجیوں نے بغیر کسی جدید ہتھیار کے، صرف لاٹھیوں اور پتھروں سے لڑائی لڑی اور اپنی جانیں قربان کیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ واقعہ حالیہ ہندوستانی تاریخ کی سب سے زیادہ جذباتی کہانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔  بیٹل آف گلوان میں سلمان خان کے ساتھ چترانگدا سنگھ  بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK