Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ’’رامائن‘‘ کیلئے رنبیر کپور نے ۱۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے؟

Updated: July 07, 2025, 7:46 PM IST | Mumbai

خبروں کے مطابق رنبیر کپور نے ’’رامائن‘‘ میں رام کا کردار ادا کرنے کیلئے ہر حصے کیلئے ۷۵؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ اس طرح دو فلموں کا معاوضہ ۱۵۰؍ کروڑ روپے ہے۔

Ranbir Kapoor in "Ramayana". Photo: X
رنبیر کپور’’رامائن‘‘ میں۔ تصویر: ایکس

۱۶۰۰؍ کروڑ کے بجٹ سے بننے والی رنبیرکپور کی فلم ’’رامائن‘‘ کو ہندوستان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور ۱۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم دو حصوں میں ریلیز ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر حصہ کیلئے رنبیر ۷۵؍ کروڑ روپے لیں گے۔ اس طرح دو فلموں کا معاوضہ ۱۵۰؍ کروڑ روپے ہوگا۔ دوسری جانب، سیتا کا کردار ادا کرنے والی سائی پلوی نے ایک حصے کیلئے ۶؍ کروڑ (دونوں حصے کیلئے ۱۲؍ کروڑ) معاوضہ لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسکارلیٹ جوہانسن تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی اداکار بن گئیں

سوشل میڈیا پر یہ خبر عام ہونے کے بعد صارفین نے کہا کہ یہ کسی طور درست نہیں ہے۔ صنفی عدم مساوات واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ جہاں رنبیر کو ۱۵۰؍ کروڑ ادا کئے جارہے ہیں، وہیں سائی پلوی کو صرف ۱۲؍ کروڑ۔ علاوہ ازیں، رنبیر کے رام کا کردار ادا کرنے پر بھی انگلیاں اٹھائی گئیں۔ ایسے صارفین کی تعداد کم ہے جو رنبیر کو رام کے کردار میں دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ رام چرن، وکی کوشل، مہیش بابو، وجے دیوراکونڈا جیسے کئی اداکار ایسے تھے جو اس کم فیس میں بہتر طریقے سے رام کا کردار ادا کرسکتے تھے۔ خیال رہے کہ ’’رامائن‘‘ کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور فلم پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ اسے دیوالی ۲۰۲۶ء پر ریلیز کیا جائے گا جس میں رنبیر اور سائی کے علاوہ یش نے راون اور سنی دیول نے ہنومان کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK