اسکارلیٹ جوہانسن تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی اداکارہ بن گئی ہیں۔ عالمی باکس آفس پر انہوں نے ۱۴ء ۶؍ بلین ڈالر کاا شتراک کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 6:33 PM IST | Mumbai
اسکارلیٹ جوہانسن تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی اداکارہ بن گئی ہیں۔ عالمی باکس آفس پر انہوں نے ۱۴ء ۶؍ بلین ڈالر کاا شتراک کیا ہے۔
’’جوراسک ورلڈ‘‘ فرنچائز کے بعد یونیورسل پکچرز نے فرنچائز کی اگلی فلم ’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ ریلیز کی جس کی ہدایتکاری ’’گوڈ زیلا‘‘، ’’ روج ون: اے اسٹار وارس اسٹوری‘‘ اور ’’دی کریٹر‘‘ جیسی فلموں کیلئے مشہور ہدایتکارگریتھ ایڈورڈز نے انجام دی تھی۔ اس فلم میں اسکارلیٹ جانسن، جوناتھن بیلی اور مہر شاہ علی نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم نے اپنے افتتاحی وی کینڈ پر مقامی باکس آفس پر ۳۱۸؍ ملین ڈالر کا کاروبار کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: باکس آفس کلیکشن: ’’میٹرو ان دنوں‘‘ نے ۱۸ء ۳۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا
’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ افتتاحی وی کینڈ پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے
اب ’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ اپنے افتتاحی وکی کینڈ پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ۲۰۲۵ء کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم کے ساتھ اسکارلیٹ جوہانسن عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں اور ایم سی یو کے اپنے شریک اداکارہ سیموئل ایل جیکسن اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دی نمبرز کے اعداد و شمار کے مطابق ’’اپنے کریئر کی پہلی فلم کے بعد سے ہی اسکارلیٹ جوہانسن نے کئی فلموں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اب تک عالمی سطح پر اپنی ۳۶؍ فلموں سے ۱۴؍ ۶۱۴؍ بلین ڈالر (مہنگائی کو چھوڑتے ہوئے) کا کاروبار کیا ہے۔ اسکارلیٹ جوہانسن کے بعد سیموئل ایل جیکسن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے اداکارہیں جن کی فلموں نے باکس آفس پر ۱۴ء ۶۰۵؍ بلین ڈالرکا کاروبار کیا ہے۔ بعد ازیں اس فہرست میں رابرٹ ڈاؤنی کا نمبر آتا ہے جنہوں نے اپنی ۴۵؍ فلموں سے ۱۴ء ۳۱۵؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے اداکار:
اسکارلیٹ جوہانسن(۱۴ء ۶۰۵؍ بلین ڈ الر) (۷۱؍ فلمیں)
سیموئل ایل جیکسن جونیئر (۱۴ء ۳۱۵؍ بلین ڈالر) (۴۵؍ فلمیں)
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر (۱۴ء ۳۱۵؍ بلین ڈالر) (۴۵؍ فلمیں)
زوئے سلڈانا (۱۴ء ۲۳۳؍ بلین ڈالر) (۳۳؍ فلمیں)
کریش پرات (۱۴ء ۱۲۷؍ بلین ڈالر) (۲۶؍ فلمیں)
ٹام کروز (۱۲ء ۱۸۹؍ بلین ڈالر ) (۲۸؍ فلمیں)
وین ڈائسیل (۱۱ء ۳۹۹؍ بلین ڈالر ) (۲۸؍ فلمیں)
ڈوین جوہانسن (۱۱ء ۴۴۵؍ بلین ڈالر) (۳۹؍ فلمیں)
کریش ایوانس (۱۱ء ۴۲۴؍بلین ڈالر) (۲۹؍ فلمیں)
اس فہرست میں اسکارلیٹ جوہانسن اور ٹام کروز واحد ایسے اداکار ہیںجو مارویل سینیمیٹک یونیورس (ایم سی یو)کا حصہ نہیں ہیں۔زوئے سلڈانا، جو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ میں نظر آئیں گی جو ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔