Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا کنسرٹ میں خالصتان کے حامیوں پر دلجیت دوسانجھ برہم

Updated: May 04, 2026, 12:08 PM IST | Toronto

دلجیت دوسانجھ کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ خالصتان کے حامیوں پر ناراض ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو کنیڈا میں ان کے ’’اورا ٹور‘‘ کنسرٹ کے دوران کا ہے، جہاں مظاہرین نے خالصتان کے حامی جھنڈے لہرائے تھے۔

Diljit Dusanjh.Photo:INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر:ائی این این

دلجیت دوسانجھ نے کینڈاکے کیلگری میں اپنے شو کے دوران کچھ ایسا کیا کہ وہ خبروں میں آ گئے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ خالصتانی جھنڈے لہرانے والے لوگوں کو جواب دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ درحقیقت، کنیڈا میں ہونے والے گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ کنسرٹ کے دوران دلجیت خالصتان کے حامیوں پر برہم ہو گئے تھے۔ خبروں کے مطابق، جھنڈے لہرانے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے کچھ افراد کو دلجیت نے باہر نکلوا دیا تھا۔


 شو روک کر خالصتان کے حامیوں کو باہر نکالا
اس وقت سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ چھائے ہوئے ہیں۔ ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جو کنیڈا کے کیلگری میں ہونے والے ان کے میوزک کنسرٹ کی بتائی جا رہی ہے، جہاں کچھ لوگ خالصتان کے حامی جھنڈے لہرانے لگے تھے۔ لیکن دلجیت نے شو کو درمیان میں روک کر ان لوگوں کو سختی سے ڈانٹا۔ اس کے بعد سے ہی مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، تیجندر پال سنگھ بگّا نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۲؍دن میں ہی ’’ایک دن‘‘ کا کام تمام، عامر خان کے بیٹے کا جادو نہ چل سکا


 تیجندر بگّا نے کی بھرپور تعریف
جب دلجیت اسٹیج پر تھے، اسی وقت کچھ لوگ جھنڈے دکھانے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے فوراً قدم اٹھایا۔ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ اگر کسی کو یہاں کا ماحول خراب کرنا ہے تو وہ یہاں سے چلا جائے۔ اس کے بعد انہوں نے ان لوگوں کو باہر نکلوا دیا۔ اس کے بعد سے لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر تیجندر پال سنگھ بگّا نے بھی ان کی بھرپور تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک میڈرڈ اوپن کی نئی ملکہ


بتا دیں کہ اس ویڈیو پر بگّا نے لکھا کہ دلجیت نے دکھا دیا کہ اصل ہمت اور مضبوطی کیا ہوتی ہے۔ صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا’’پنجابی آئے اور چھا گئے، جبکہ دوسرے نے لکھا، ’’سیکوریٹی کے لحاظ سے یہ صحیح قدم تھا۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ دلجیت جلد ہی ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK