Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف پی آئی نے شیئر بازار سے اپریل میں ۷۰؍ ہزار کی نکاسی کی

Updated: May 04, 2026, 2:48 PM IST | Mumbai

غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے عالمی حالات کے پیش نظر اپنا سرمایہ ہندوستانی مارکیٹ سے نکالا ہے ۔

The share market is largely a measure of investment in the country. Photo: INN
شیئر مارکیٹ بڑی حد تک ملک میں سرمایہ کاری کا پیمانہ ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی(ایجنسی): غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے اپریل کے مہینے میں ہندوستانی سرمایہ بازار سے ۷۰؍ ہزار ۴۴۹؍ کروڑ روپے کی خالص رقم نکال لی۔خالص نکاسی سے مراد وہ فرق ہے جو ایف پی آئی کی جانب سے سرمایہ بازار میں لگائی گئی اور نکالی گئی سرمایہ کاری کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب ایف پی آئی فروخت کنندہ رہے ہیں۔ اس سے قبل مارچ میں انہوں نے ریکارڈ ایک لاکھ ۲۶؍ ہزار کروڑ  روپے نکالے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: عالمی منڈیوں میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں بڑی کمی، چین اور امریکہ میں گراوٹ

سینٹرل ڈپازیٹری سروس کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ایف پی آئی نے ایکویٹی اور ڈیٹ دونوں سے سرمایہ نکالا جبکہ ہائبرڈ  اور میوچوئل فنڈز میں ان کی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ مالی سال ۲۷ءکے پہلے مہینے میں انہوں نے خالص طور پر ۵۸؍ ہزار کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی، جبکہ ڈیٹ سے بھی ۱۳؍ ہزارکروڑ روپے نکال لئے۔ حالانکہ ہائبرڈ  میں انہوں نے ۵۹۲؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ میوچوئل  فنڈز میں ان کی سرمایہ کاری ۴۱۷؍ کروڑ روپے کے آس پاس رہی ہے۔  یاد رہے کہ موجودہ کیلنڈر سال میں ایف پی آئی نے فروری کو چھوڑ کر باقی تین مہینوں میں فروخت ہی کی ہے۔ اس سال اب تک انہوں نے ہندوستانی سرمایہ بازار سے مجموعی طور پر ایک لاکھ ۸۸؍ ہزار ۶۶۴؍ کروڑ  روپے کی خالص نکاسی کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK