• Thu, 25 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سردار جی ۳‘‘ تنازع پر دلجیت دوسانجھ کا طنز

Updated: September 25, 2025, 8:32 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران قومی میڈیا پر طنز اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم ’’سردار جی ۳‘‘ کی شوٹنگ آپریشن سندور سے پہلے ہوئی تھی، ایشیاء کپ ابھی ہورہا ہے۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات حد درجہ کشیدہ ہوگئے۔ اس درمیان دلجیت دوسانجھ اپنی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ کے سبب تنازع میں گھر گئے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل فلم فیڈریشن آف انڈیا نے نہ صرف ’’سرادر جی ۳‘‘ بلکہ دلجیت دوسانجھ کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ فلم ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوئی مگر اس نے عالمی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

دلجیت دوسانجھ نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں اس معاملے پر طنز کیا۔ ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ میں دلجیت دوسانجھ نے ایک شخص کو ہندوستانی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا اور کہا ’’وہ میرے ملک کا پرچم ہے جس کیلئے ہمیشہ احترام رہے گا۔ ‘‘ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ پہلگام حملے سے پہلے ہوئی تھی مگر ایشیاء کپ ۲۰۲۵ء ابھی کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے پنجابی میں کہا کہ ’’جب میری فلم ’’سردار جی ۳‘‘ فروری میں شوٹ ہورہی تھی تو اس وقت میچ کھیلے جارہے تھے۔پہلگام حملوں کے بعد ہم سب چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو سزا دی جائے۔ اب فرق یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے شوٹ ہوئی مگر میچ تو اب بھی کھیلے جارہے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بیڈز آف بالی ووڈ: رجت بیدی کی جدوجہد، مشکلات اور کم بیک پر گفتگو

میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا دلجیت نے کہا کہ ’’قومی میڈیا مجھے غدار وطن بیان میں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا تھا لیکن پنجابی اور سکھ کبھی بھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جاسکتے۔ مَیں اتنے مہینوں خاموش رہا، میرے پاس کہنے کو بہت کچھ تھا مگر میں چپ رہا۔ جب بھی کوئی تمہارے بارے میں کچھ برا کہے، اسے اپنے اندر زہر نہیں بننے دو۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر میں خاموش رہنا چاہتا ہوں۔ ‘‘خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ نے سنی دیول کی ’’بارڈر ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK