Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کا ردعمل

Updated: June 23, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ کو اپنی اگلی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامرکو کاسٹ کرنے پر تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دلجیت نے کہا کہ ’’ہمیں ملک سے ہٹ کر کچھ سوچنا چاہئے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہانیہ عامر ، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ان کی اگلی فلم ’’سردار جی ۳‘‘میں نظر آئیں گی جس کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد دلجیت دوسانجھ کو ہانیہ عامر کے ساتھ شراکت داری کرنے پر تنقیدوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ’’سر دارجی ۳‘‘ کی ہدایتکاری امر ہنڈال نے انجام دی ہے اور یہ فلم ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو بیرون ممالک میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ہندوستانی تھیٹروں میں ریلیز نہیں ہوگی۔ دلجیت دوسانجھ نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ’’لکنگ بیونڈ نیشنس‘‘ ایکس پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

موسیقی ممالک کو متحد رکھتی ہے: دلجیت دوسانجھ 
۲؍ دن پہلے انہوں نے اکیڈمی کے صدر پانوس اے پانے کے ساتھ ایک انٹرویو اپلوڈ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’موسیقی ممالک کو متحد رکھتی ہے اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو ممالک سے آگے دیکھنے اور زمین کے مادر ارض پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ ویڈیو، جو انہوں نے ۲؍دن قبل یوٹیوب پر شیئر کیا تھا، میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ممالک جنگ کر رہے ہیں اور ان چیزوں پر ہمارا قابو نہیں ہے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ موسیقی ممالک کو متحد رکھتی ہے۔ مجھے ایسی چیز کا حصہ بننے پر خوشی ہے جو تمام ممالک میں محبت کو فروغ دے رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو تنازع کا سامنا

دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو ممالک کے علاوہ بھی کسی چیز پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں مادر ارض پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تمام سرحدیں ایک ہی زمین کا حصہ ہیںاور میں بھی اسی سے وابستہ ہوں۔ ‘‘انہوں نے اپنے گرو سے سیکھا ہوا ایک جملہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آدمی ہیں ایک آدمی‘‘ جس کا مطلب ہے کہ ’’ہم انسان یہاں صرف کچھ وقت کیلئے آئے ہیں۔ ہمارے پاس محدود وقت ہے اور ہمیں یہ وقت ایک دوسرے سے لڑ کر نہیں گزارنا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

اس درمیان بی این تیواری، جو فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر ہیں، نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ پر تنقید کی اورمستقبل کے تمام پروجیکٹس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمز کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ مستقبل میں تمام فلموں، نغموں اور دیگر پروجیکٹس پر پابندی عائد کر رہے ہیں جن میں دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ ہمیں اگلی فلموں، نغموں اور دیگر پروجیکٹس پر سخت پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔ ہم نے آج ہی ایک خط بھی جاری کیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہم نے مستقبل کی فلموں کے پروڈیوسرز پر بھی پابندی عائد کی ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK