دپیکا ککڑ روی دوبے اور سرگن مہتا کے نئے شو میں ووین دی سینا کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 9:15 PM IST | Mumbai
دپیکا ککڑ روی دوبے اور سرگن مہتا کے نئے شو میں ووین دی سینا کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔
دپیکا ککڑ جلد ہی ٹی وی پر واپس آئیں گی۔ دپیکا ککڑ نے روی دوبے اور سرگن مہتا سے ان کے ڈریمیاتا پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کئے جانے والے شو کیلئے رابطہ کیا ہے۔ اگر دپیکا ککڑ کو شو میں کاسٹ کر لیا جاتاہے تو انہیں ویوین دی سینا کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے گا جنہوں نے اس شو کا انعقاد کرنےو الے افراد سے رابطہ کیا ہے۔نہ ہی دپیکا ککڑاور نہ ہی ویوین دی سینا نے اس تعلق سے کوئی بیان جاری کیا ہے، نہ ہی انہوںنے شو میں کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔ دپیکا ککڑ اور ووین دی سینا نے شو کیلئے فلمسازوں سے رابطہ کرنے کی تصدیق بھی نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی اے آئی کلائمیکس کے ساتھ ری ریلیز، آنند ایل رائے کی ایروز پر تنقید
دپیکاککڑ ’’سسرال سمرکا ‘‘ اور ’’کہاں ہم کہاں تم‘‘ جیسے ٹی وی شوز کیلئے مشہور ہیں جبکہ وہ بگ باز ۱۲؍ کی ونر بھی ہیں۔حال ہی میں وہ ماسٹر چیف میں بطور سیلبیریٹی نظر آئی تھیں۔ چونکہ وہ کینسر سے متاثر ہیں اسی لئےکسی سیریل میں کام نہیں کررہی ہیں۔ تاہم، انسٹاگرام پرسوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ ’’ کیا آپ ٹی وی پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں؟‘‘تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’’مجھے ایسا کرنے میں خوشی ہوں گی کیونکہ میں اپنے ڈاکٹرز سے بھی پوچھا ہے کہ میں کب کام کر سکتی ہوں کیونکہ میرا حقیقی منصوبہ یہی تھاکہ جب روہان فیڈ ہوجائے گا تو اس کے بعد میں کام کرنے کی شروعات کروں گی۔ میں دوبارہ صحت مند ہوں گی اور کام پر واپس جاؤں گی۔ لیکن یہ سب ہوگیا اس طریقے سے ہوگا کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔‘‘ لیکن ہاںمجھے ایسا کرنے میں خوشی ہوگی۔ ایک مرتبہ میرے ڈاکٹر مجھے کام کرنے کی اجازت دے دیں۔‘‘ دوسری جانب ووین ڈی سینا ’’مدھوبالا‘‘، ’’ایک عشق ایک جنون‘‘، ’’پیار کی یہ ایک کہانی‘‘ اور ’’صرف تم‘‘ جیسے اپنے شوز کیلئے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہیں بگ باز ۱۸؍ میں دیکھا گیا تھا۔