Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیوالی باکس آفس: ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ بمقابلہ ’’تھاما‘‘

Updated: August 21, 2025, 9:27 PM IST | Mumbai

دیوالی ۲۰۲۵ء پر باکس آفس پر ہرش وردھن رانے کی ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ اور آیوشمان کھرانہ کی ’’تھاما‘‘ ٹکرائیں گی۔

Poster for the movie`Ek Deewane Ki Deewaniyat`. Photo: INN
فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا پوسٹرتصویر: آئی این این

’’صنم تیری قسم‘‘ کی ری ریلیز اور اس کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد ہرش وردھن رانے نے اپنی نئی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا اعلان کیا تھا جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ شدید محبت کی ایک کہانی ہے جس میں سونم باجوہ ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ حال ہی میں فلمساز نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ہرش ثردھن اور سونم موم بتی کی روشنی میں نظر آرہے ہیں۔پوسٹر میں فلم کی ریلیز تاریخ ۲۱؍ اکتوبر بتائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ پریویو تقریب: آرین خان کی پہلی تقریر، نروس نظر آئے

اس پوسٹر کو انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے ہرش وردھن رانے نے لکھا کہ ’’اس دیوالی دیئے نہیں، دل بھی جلیں گے۔ محبت سے ٹکرائے گی نفرت، آگ لگائے گی دیوانوں کی دیوانیت!‘‘ خیال رہے کہ فلم کا ٹیزر ۲۲؍ اگست کو ریلیز ہوگا۔ اعلان کے مطابق یہ فلم باکس آفس پر دیوالی پر آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی ویمپائر والی فلم ’’تھاما‘‘ سے ٹکرائے گی۔
’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کے ہدایتکار ملاپ ملن زویری ہیں جبکہ ’’تھاما‘‘ میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس سے قبل اس کائنات سے ’’استری‘‘، ’’بھیڑیا‘‘، ’’منجیا‘‘ اور ’’استری ۲‘‘ ریلیز ہوچکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK