• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ولیم جے مرتاگ: تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے علمبردار

Updated: February 06, 2026, 7:03 PM IST | Mumbai

William J. Murtagh کے نظریات نے دنیا کے مختلف ممالک میں ثقافتی ورثے کے تحفظ سے وابستہ پالیسیوں اور تعلیمی پروگراموں کو متاثر کیا

William J. Murtagh. Photo: INN
ولیم جے مرتاگ۔ تصویر: آئی این این

ولیم جے مرتاگ امریکہ کے ممتاز ماہرِ تحفظِ آثارِ قدیمہ، معمارانہ تاریخ (architectural history) کے علمبردار اور نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن کے پہلے صدر کے طور پر عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش۲؍ مئی ۱۹۲۳ء کوفلاڈیلفیا، امریکہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی تعلیم آرکیٹکچرآرٹ ہسٹری کے شعبوں میں حاصل کی اور ابتدا ہی سے ان کی دلچسپی تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سے جڑی رہی۔مرتاگ نے پی ایچ ڈی سمیت یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکہ میں تاریخی ورثے کے تحفظ کو ایک باقاعدہ علمی، پیشہ ورانہ اور قومی تحریک کی شکل دی۔

یہ بھی پڑھئے: نادین گورڈیمر مشہور افریقی ادیبہ ، ڈراما نگار اور سماجی کارکن تھیں

ولیم نے اپنے عملی کریئر کا آغاز بطور آرکیٹکچر اور مورخ کیا مگر جلد ہی انہوں نے محسوس کیا کہ جدید ترقی کے دباؤ میں تاریخی عمارتیں اور مقامات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ اسی احساس نے انہیں تحفظِ آثار (Historic Preservation) کے شعبے میں سرگرم کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے امریکی شہروں میں تاریخی عمارتوں کی دستاویز سازی، بحالی (Restoration) اور قانونی تحفظ کیلئے کام کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ورثہ صرف خوبصورت عمارتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی یادداشت اور شناخت کا حصہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فریڈرک فروبل: ماڈرن پری اسکول اور نرسری ایجوکیشن کے بانی

۱۹۶۶ءمیں جب نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن کو ایک مضبوط قومی ادارے کی شکل دی جا رہی تھی تو ولیم جے مرتاگ کو اس کا پہلا صدر مقرر کیا گیا۔ اس حیثیت میں انہوں نے اس ادارے کو محض ایک رسمی تنظیم کے بجائے ایک فعال اور مؤثر قومی تحریک بنایا۔ ان کی قیادت میں تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے وفاقی اور ریاستی قوانین کو فروغ ملا، عوامی شعور بیدار ہوا اور مقامی کمیونٹیز کو اپنے تاریخی ورثے کے تحفظ میں شریک کیا گیا۔ انہوں نے یہ تصور عام کیا کہ ترقی اور تحفظ ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ باہم ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایلن لاورن بین مشہور امریکی خلا باز،بحری افسر اور مصور تھے

مرتاگ نے علمی میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی مشہور کتاب’’Keeping Time: The History and Theory of Preservation in America‘‘ کو تاریخی تحفظ کے شعبے میں ایک بنیادی اور مستند حوالہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے امریکہ میں تحفظِ آثار کی تاریخ، نظریات اور عملی مسائل کو نہایت جامع انداز میں بیان کیا، جو آج بھی طلبہ، محققین اور پالیسی سازوں کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ان کی تحریروں میں یہ بات نمایاں ہے کہ وہ ورثے کے تحفظ کو محض ماضی سے وابستگی نہیں بلکہ حال اور مستقبل کی ذمہ داری سمجھتے تھے۔ولیم جے مرتاگ کی خدمات کا دائرہ صرف امریکہ تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اصولوں کو فروغ دیا۔ ان کے نظریات نے دنیا کے مختلف ممالک میں تحفظِ آثار سے وابستہ پالیسیوں اور تعلیمی پروگراموں کو متاثر کیا۔۲۸؍ اکتوبر ۲۰۱۸ء کوان انتقال ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK