اداکار امیتابھ بچّن کی سپر ہٹ فلم’’ڈان‘‘ (۱۹۷۸ء) کے ہدایت کار، تجربہ کار فلم ساز اور سینما کے ہر دل عزیز چندر باروٹ کا آج ۲۰ ؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ۸۶ ؍سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
EPAPER
Updated: July 20, 2025, 4:03 PM IST | Mumbai
اداکار امیتابھ بچّن کی سپر ہٹ فلم’’ڈان‘‘ (۱۹۷۸ء) کے ہدایت کار، تجربہ کار فلم ساز اور سینما کے ہر دل عزیز چندر باروٹ کا آج ۲۰ ؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ۸۶ ؍سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
اداکار امیتابھ بچّن کی سپر ہٹ فلم’’ڈان‘‘ (۱۹۷۸ء) کے ہدایت کار، تجربہ کار فلم ساز اور سینما کے ہر دل عزیز چندر باروٹ کا آج۲۰؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ۸۶ ؍سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اُن کی وفات کا اعلان اہلیہ دیپا باروٹ نے کیا جنہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات سال سے پلمونری فائبروسس کے عارضے میں مبتلا تھے۔ چندرباروٹ باندرہ میں واقع گرونانک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میں اداکاری کو اہمیت دیتا ہوں، کہانی اور کردار کو نہیں ‘‘
پروفیشنل زندگی کے آغاز میں باروٹ نے تنزانیا کے ایک بینک میں ملازمت کی لیکن فلموں کے جنون نے انہیں ۱۹۷۰ءمیں ہندوستان کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر منوج کمار کے زیرِ سرپرستی’’پورب اور پچھم‘‘، ’’شور‘‘ اور’’ روٹی کپڑا اور مکان‘‘جیسی فلموں میں معاون ہدایت کار کے طور پر کام کیا۔ ان کا پہلا اور سب سے یادگار ہدایت کاری کا کام’’ڈان‘‘تھا جو وقت کے ساتھ ایک کلٹ کلاسک بن گئی۔ یہ فلم کم عرصے میں زبردست کامیابی حاصل کر گئی اور امیتابھ بچن کے کریئر میں نیا سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ باروٹ نے ۱۹۸۹ ءمیں بنگالی فلم’’اشریتا‘‘ اور ۱۹۹۱ءمیں ’’پیار بھرا دل‘‘ جیسی دیگر فلمیں بھی بنائیں، البتہ ان کو زیادہ شہرت ’’ڈان‘‘ ہی سے ملی۔
چندر باروٹ کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری کی طرف سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خاص طور پر ہدایت کار فرحان اختر (جو ’’ڈان ۳‘‘ کی ہدایت کاری کر رہے ہیں ) نے سوشل میڈیا پر ان کیلئے تعزیتی پیغام جاری کیا اسی طرح ہدایت کار کنول کوہلی نے بھی ایک یادگار پیغام لکھا۔