Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈان ۳‘‘ میں کرن ویر مہرا ولن کا کردار ادا کرسکتے ہیں

Updated: July 20, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai

فلم ’’ڈان۳‘‘میں ولن کے کردار کیلئے وکرانت میسی کے بعد اب کرن ویر مہرا کو مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

Karanvir Mehra. Photo: INN.
کرن ویر مہرا۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ میں کئی ایکشن تھرلر اور جاسوسی ڈراما فرنچائزز موجود ہیں، لیکن ’’ڈان‘‘ کی اپنی ایک خاص فین فالوئنگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی’’ڈان ۳‘‘ کا اعلان ہوا، مداحوں کا انتظار مزید بڑھ گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، وکرانت میسی کے فلم چھوڑنے کے بعد، ’’ڈان۳‘‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے کیلئے بگ باس۱۸؍ کے فاتح کرن ویر مہرا کو ممکنہ ولن کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امیتابھ کی فلم ’’ڈان‘‘ کے ہدایت کار چندر باروٹ کا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال

واضح رہے کہ اصل ’’ڈان‘‘ میں امیتابھ بچن کے بعد شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب اس فرنچائز کو آگے بڑھاتے ہوئے رنویر سنگھ’’ڈان ۳‘‘ کے ہیرو ہوں گے۔ پہلے ان کے مقابل وکرانت میسی کو طاقتور منفی کردارکیلئے منتخب کیا گیا تھالیکن ان کے باضابطہ طور پر علاحدہ ہونے کے بعد فلم ساز کسی نئے چہرے کی تلاش میں تھے۔ کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ساؤتھ انڈین اسٹار وجے دیورکونڈا کو بھی اس کردارکیلئے سوچا جا رہا ہے مگر بات فائنل نہیں ہو سکی۔ اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فلم سے وابستہ ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ کرن ویر مہرا اس وقت ولن کے کردارکیلئے مضبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK