ایڈ شیران کے سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے ایک ہندی نغمہ ریکارڈ کر رہے ہیں۔ ایڈ شیران نے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔
EPAPER
Updated: June 19, 2025, 4:40 PM IST | Mumbai
ایڈ شیران کے سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے ایک ہندی نغمہ ریکارڈ کر رہے ہیں۔ ایڈ شیران نے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔
’’سفائر‘‘ سے ایڈ شیران کی ہندوستانی میوزک انڈسٹری سے وابستگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈ شیران نے اس نغمے کیلئے ارجیت سنگھ کے ساتھ اشتراک کیا تھا اور اس میں شاہ رخ خان کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی۔ اس میوزک ویڈیو میں ہندوستان کے مختلف شہروں جیسے حیدرآباد، کولکاتا، شیلونگ کو فلمایا گیا تھا۔
ایڈ شیران ’’سفائر‘‘ پر نہیں رکے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم کیلئے ایک ہندی نغمہ ریکارڈ کر رہے ہیں جس کے بعد مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کون سی فلم ہوگی؟ منگل کو ایڈ شیران نے ’’سفائر‘‘ کے عملے کے ساتھ بی ہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) شیئر کیا جس میں وہ پنجابی بول گانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہندی میں نغمہ گنگنانے اور نغمے میں شاہ رخ خان کے مہمان اداکار کے طور پر نظر آنے کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:گلوان ویلی تنازع پر مبنی سلمان خان کی فلم، چترنگدا سنگھ ہیروئن
ایک صارف نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مکمل پنجابی ورژن کے ریلیز ہونے کا انتظار ہے، ایڈ نے اس ویڈٖیو میں ہندی ورژن کی بات کی ہے، اسی لئے فی الحال یہ نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ نغمے کا اگلا ورژن پنجابی ہوگا یا ہندی۔‘‘ اس کے جواب میں برطانوی گلوکار نے کہا کہ ’’ہندی نغمہ ایس آر کے کی فلم کیلئے ہے، یہ ارجیت کے ساتھ ’’سفائر‘‘ کا پنجابی ورژن ہے۔‘‘ شاہ رخ خان فی الحال صرف ’’کنگ‘‘ پر کام کر رہے ہیں اس لئے مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ایڈ شیران کا ہندی نغمہ ’’کنگ‘‘ کیلئے ہوسکتا ہے۔ ایڈ شیران کو ’’کنگ‘‘ کے ڈائریکٹر کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دیں گے جنہوں نے ’’پٹھان‘‘ کی ہدایتکاری بھی کی تھی۔ اس فلم کی اسکرپٹ سجوئے گھوش نے لکھی ہے جس میں ایس آر کے کے علاوہ دپیکا پڈوکون، انیل کپور، جے دیپ اہلوات، سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما نظر آئیں گے۔