Updated: June 20, 2025, 8:04 PM IST
| Mumbai
عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ بی ایس ایف آفیسر نریندر ناتھ دوبے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم ہے جنہیں ۲۰۰۰ء میں دہشت گرد غازی بابا کا سراغ لگانے کیلئے وزیر اعظم اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوں کریتی چکر تفویض کیا گیا تھا۔
عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این
عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ امیزون پرائم ویڈیو نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دہشت گردی کے سایے میں، ایک آفیسر کی لڑائی چنگاری بن کا ابھری۔‘‘ اس فلم کی ہدایتکاری تیجس دیوسکر نے انجام دی ہے۔ ’’گراؤنڈ زیر‘‘ بی ایس ایف آفیسر نریندر ناتھ دوبے کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں ۲۰۰۰ء میں ایک دہشت گرد غازی بابا کا سراغ لگانے کیلئے ملک کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوں کریتی چکرتفویض کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۶؍ نومبر ممبئی دہشت گردانہ حملہ: اجول نکم کا کردار عامر نہیں راجکمار ادا کرینگے
عمران ہاشمی کے علاہ اس فلم میں سائی تمہانکر، روکی رائنا، مکیش تیواری، للت پربھاکر اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کو رتیش سدھوانی اور فرحان اخترنے پروڈیوس کیا ہے۔ کام کے محاذ پر عمران ہاشمی ’’او جی‘‘ کے ذریعے تمل فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے جس میں ادیوی سیش، مدھو شالنی اور ویمیقہ گبی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔