عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’’ گن ماسٹر جی ۹‘‘ ہوگی جس کی ہدایتکاری آدتیہ دھار انجام دیں گے۔ اس فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور اپارشکتی کھرانہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 5:04 PM IST | Mumbai
عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’’ گن ماسٹر جی ۹‘‘ ہوگی جس کی ہدایتکاری آدتیہ دھار انجام دیں گے۔ اس فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور اپارشکتی کھرانہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔
۱۹۷۹ء میں متھن چکرورتی اسپائی ایکشن تھریلر فلم ’’سرکشا‘‘ (۱۹۷۹ء)میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے اسپائی گن ماسٹر جی ۹ عرف سی بی آئی آفیسر گوپی کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے دو سال بعد اس فلم کا سیکوئل ’’ واردات‘‘ بنایا گیا تھا جس میں عمران ہاشمی نے گن ماسٹر جی ۹؍ کے اپنے کردار کو دہرایا تھا۔
Locked. Loaded. Lethal.@emraanhashmi returns in style with #GunmaasterG9 🔥
— srushte kadam (@srushtik) July 9, 2025
An action-packed ride with Aditya Datt, Himesh Reshammiya, Genelia & Aparshakti!
In cinemas 2026!#EmraanHashmi pic.twitter.com/pQczWOZb02
اب ۴۵؍ برسوں بعد انہوں نے اپنی نئی ایکشن ڈراما فلم ’’گن ماسٹر جی ۹‘‘ کا اعلان کیا ہے۔اس فلم میں عمران ہاشمی ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ کے میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیااور ہدایتکار آدتیہ دت کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔ عمران ہاشمی کے علاوہ اس فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور اپار شکتی کھرانہ کلیدی کردار نبھائیں گے جبکہ عمران ہاشمی ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ان تینوں نے فلم کا اعلانیہ ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں عمران ہاشمی، جینیلیا دیشمکھ اور اپار شکتی کھرانہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی بندوق بردار ’’دودھ والا‘‘ کا کردار نبھائیں گےجبکہ جینیلیا دیشمکھ کے ہاتھوں میں چینی چاقو نظر آئے گا۔ تاہم،اپارشکتی کھرانہ کے ہاتھوں میں بم نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھئے: مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان، بالی ووڈکی ’’حقیقت‘‘ دکھائیں گے
فلم کا اعلان کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’دودھ سے بارود تک، سبزی سے گنڈے تک، گولیوں سے ساز تک،’’گن ماسٹر جی ۹‘‘ تیار ہےاور ٹیم تیار کر لی گئی ہے۔‘‘ دیپک مکت، ہنار مکت اور سوہم راک اسٹار ایک مرتبہ پھر کسی فلم کیلئے شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں۔آدتیہ دھار اور ہمیش ریشمیا کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔