عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی گلوکار اینریکے ایگلیسیاس ۱۳؍ سال بعد ہندوستان میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت ۲۰؍ جون سے شروع ہوگی جبکہ کنسرٹ ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai
عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی گلوکار اینریکے ایگلیسیاس ۱۳؍ سال بعد ہندوستان میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت ۲۰؍ جون سے شروع ہوگی جبکہ کنسرٹ ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ہوگا۔
مشہور ہسپانوی گلوکار اینریکے ایگلیسیاس ایک بار پھر ہندوستانی شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ ۱۳؍ سال بعد ہندوستان آرہے ہیں، اور ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء (جمعرات) کو مشہور ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈز، بی کے سی، ممبئی میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایوا لائیو کی طرف سے بیو لائیو کے تعاون سے تیار کیا گیا یہ ایونٹ اینریکے کی ۲۰۱۲ء کے بعد ہندوستان واپسی کی نشاندہی کررہا ہے۔ ایک ناقابل فراموش رات ہونے کا وعدہ کرتے ہوئے، کنسرٹ کے ۳۰؍ ہزار شائقین کو متوجہ کرنے کی امید ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ ہسپانوی اسٹار کے ۳۰؍ سال سے زیادہ کے میوزک کریئر کو محسوس کرنے کیلئے ہندوستانی بڑی تعداد میں بکنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ’عاشقی ۲‘ کا نغمہ ’ تم ہی ہو‘ سننے کے بعد ہی سے اریجیت سے ملنا چاہتا تھا: شیران
اینریکے جدید ترین بصری فیچرز کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ ’’ہیرو‘‘ سے ’’بائیلیندو‘‘ تک، شائقین جذبات کے ایک رولر کوسٹر کی توقع کر سکتے ہیں۔ اپنے بلاک بسٹر نغموں سے سپر اسٹار اپنے ہندوستانی مداح سے دوبارہ جڑیں گے۔ ایوا لائیو کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر دیپک چودھری نے ورائٹی کو بتایا کہ ’’۱۳؍ سال بعد اینریکے ایگلیسیاس کو ہندوستان واپس لانا واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ شائقین کے درمیان توقعات قابل دید ہیں، اور ہم اس ری یونین کو آسان بنانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اینریکے ایگلیسیاس کے ممبئی کنسرٹ کیلئے ٹکٹ ماسٹر کارڈ ہولڈرز کیلئے دو مراحل میں دستیاب ہوں گے۔ پہلا مرحلہ ۲۰؍ جون (جمعہ) ۱۲؍بجے (آئی ایس ٹی) سے ۲۲؍ جون (اتوار) کی رات ۱۲؍ بجے تک چلے گا۔ دوسرا مرحلہ ۲۲؍ جون (اتوار) ۱۲؍ بجے (آئی ایس ٹی) سے ۲۷؍ جون (جمعہ) رات ۱۲؍ بجے بذریعہ زومیٹو ڈسٹرکٹ ہوگا۔ اس کے بعد عام ٹکٹوں کی فروخت ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو شام ۵؍ بجے (آئی ایس ٹی) سے شروع ہوگی۔