ایسکوائرس رِچ لسٹ کے ٹاپ ۱۰؍ ناموں میں بالی ووڈ سے صرف شاہ رخ خان ہی جگہ بناسکے ہیں۔ کنگ خان شاہ رخ کے اثاثوں کی مالیت ۵ء۸۷۶؍ ملین ڈالر ہے۔
EPAPER
Updated: May 01, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai
ایسکوائرس رِچ لسٹ کے ٹاپ ۱۰؍ ناموں میں بالی ووڈ سے صرف شاہ رخ خان ہی جگہ بناسکے ہیں۔ کنگ خان شاہ رخ کے اثاثوں کی مالیت ۵ء۸۷۶؍ ملین ڈالر ہے۔
امسال کی ایسکوائرس رِچ لسٹ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار قرار دیئے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ٹاپ ۱۰؍ میں ایک ہی ہندوستانی اداکار ہیں، دیگر کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔ اس میں شامل اداکار صرف اپنے فلمی معاوضوں پر انحصار نہیں کرتے بلکہ وہ مختلف کاروبار کے مالک بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ جانئے اس فہرست میں شامل ٹاپ ۱۰؍ اداکار کون ہیں:
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے مشہور پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے
۱۰؍ ویں نمبر پر جیکی چین ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ۰۹ء۵۵۷؍ ملین ڈالر ہے۔ ۹۴ء۵۷۱؍ ملین ڈالر کے ساتھ ٹام ہینکس ۹؍ ویں نمبر پر ہیں۔ ۸؍ ویں اور ۷؍ ویں نمبر پر ۵۹۰؍ ملین اور ۲۳ء۵۹۴؍ ملین ڈالر کے ساتھ بالترتیب جیک نکلسن اور بریڈ پٹ ہیں۔ رابرٹ ڈی نیرو ۳۵ء۷۳۵؍ ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر جارج کلونی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۸ء۷۴۲؍ ڈالر ہے۔ چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۵ء۸۷۶؍ ملین ڈالر ہے۔ تیسرے اور دوسرے نمبر پر ۸۹۱؍ ملین ڈالر اور ۱۹ء۱؍ بلین ڈالر کے ساتھ بالترتیب ٹام کروز اور ڈووین جانس (دی راک) ہیں۔ پہلے نمبر پر آرنالڈ شوارزنیگر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۴۹ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔