اداکار فہد فاصل نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بارسلونا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میںخوشی ہوگی۔‘‘
EPAPER
Updated: July 25, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
اداکار فہد فاصل نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بارسلونا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میںخوشی ہوگی۔‘‘
اداکار فہد فاصل فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ ۲۰۲۰ء میں ریٹائر ہونے کے بعد بارسلونا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فہد فاصل سے پوچھا گیا تھا کہ کیا اب بھی وہ اپنے اسی خواب کو پورا کرنا چاہیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں۔ کچھ ماہ قبل ہم بارسلونا میں تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی شخص کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا اور کسی کی منزل کا مشاہدہ کرنا ایک بہترین چیز ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’میں اداکاری کو اہمیت دیتا ہوں، کہانی اور کردار کو نہیں‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اب بھی مجھے موقع ملتا ہے تو میںیہ کرتا ہوں۔یہ صرف ڈرائیونگ نہیں ہے بلکہ آپ مسلسل اپنے آپ کو کسی ایسی چیز کیلئے وقت کر دیتے ہو جو آپ کو کرنا پسند ہے، پھر چاہے وہ کھیل ہو یا ٹی وی دیکھنا۔‘‘یاد رہے کہ ۲۰۲۰ء میں فہد فاصل نے دی انڈین ایکسپریس کے ساتھ ہونے والے انٹرویو میں ۲۰۲۰ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا منصوبہ بتایاتھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کس طرح اکثر وہ اپنی اہلیہ نظریہ ناظم سے اسپین میں ایک پرسکون زندگی گزارنے کی خواہش کا ذکر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہما قریشی کی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا
انہوں نے کہا تھا کہ ’’ فی الحال میں اوبر کا ڈرائیور بننے کے علاوہ کچھ بھی پسند نہیں کروں گا۔ مجھے لوگوں کو ڈرائیور کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں خوشی ہوگی۔میں نے اپنی اہلیہ سے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبے کا ذکر کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں بارسلونا جاؤں اور اسپین میں اوبر ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دوںـ۔ اسے (میری اہلیہ) کو بھی یہ منصوبہ پسند آیا ہے۔‘‘