مشہور یوٹیوبر مسٹربیسٹ ۲۰۲۶ء تک اپنی موبائل کمپنی لانچ کر سکتے ہیں۔ موبائل کمپنی کے علاوہ ان کی کمپنی موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر کی تخلیق کرنے پر بھی نظر ثانی کررہی ہے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai
مشہور یوٹیوبر مسٹربیسٹ ۲۰۲۶ء تک اپنی موبائل کمپنی لانچ کر سکتے ہیں۔ موبائل کمپنی کے علاوہ ان کی کمپنی موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر کی تخلیق کرنے پر بھی نظر ثانی کررہی ہے۔
مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور یوٹیوبر جمی ڈونالڈ سن نے ۲۰۲۶ء میں اپنی موبائل کمپنی لانچ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق مسٹر بیسٹ، جوسوشل میڈیا پر مزاحیہ اور چیلنجگ گیمز کھلانے کیلئے مشہور ہیں، نے ٹیلی کام انڈسٹری میں داخل ہونے کااشارہ دیا ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق جمی ڈونالڈ سن اور ان کی کمپنی بیسٹ انڈسٹریز موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) کی تخلیق پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے۔ یہ اقدام امریکہ کی ٹیلی کام انڈسٹری کو منتشرکر سکتا ہے۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ فن ٹیک اور موبائل گیمنگ انڈسٹری میں اضافی مواقع تلاش کرر ہے ہیں جبکہ کمپنی کا مقصد ٹیلی کام انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے سے زیادہ ہے۔مزید برآں ڈونالڈ سن تخلیق کاروں کے منتخب شدہ گروپ میں بھی شامل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ڈجیٹل پلیٹ فارم سے حاصل کی گئی شہرت کو پائیدارصنعتی کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن نے لال باغ کے راجہ کیلئے ۱۱؍ لاکھ روپے عطیہ کئے، انٹرنیٹ صارفین برہم
مسٹر بیسٹ نے موبائل خدمات کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
اس بزنس ماڈل کے تحت مسٹر بیسٹ اے ٹی اینڈ ٹی،ٹی موبائل اور ویریزون جیسی کمپنیوں کی مدد سے موبائل خدمات فراہم کر سکیں گے۔