فلمساز اور ہدایتکار نے کہا کہ دہلی کرائم سیزن۳؍ میں ہما قریشی کی زبردست پرفارمنس کو پسند کیا جانا چاہئے۔سیریز میں ان کی سرپرائز انٹری نے فرح خان کو بھی حیران کردیا۔ فرح نے ہما کے لیے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 16, 2025, 5:56 PM IST | Mumbai
فلمساز اور ہدایتکار نے کہا کہ دہلی کرائم سیزن۳؍ میں ہما قریشی کی زبردست پرفارمنس کو پسند کیا جانا چاہئے۔سیریز میں ان کی سرپرائز انٹری نے فرح خان کو بھی حیران کردیا۔ فرح نے ہما کے لیے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔
او ٹی ٹی کی سب سے زیادہ متوقع ویب سیریز ’’دہلی کرائم سیزن۳‘‘ جاری کر دی گئی ہے۔ اس بار کی کہانی انسانی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے۔ سیریز کی کہانی ویلن کی طرح طاقتور ہے۔ہما قریشی ’’دہلی کرائم سیزن۳‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ سیریز کی جان ہیں۔ ہما نے بڑی اسکرین اوراو ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بہت سے طاقتور پرفارمنس دیئے ہیں، لیکن دہلی کرائم سیزن ۳؍میں ان کا ویلن کردار یقیناً ریڑھ کی ہڈی کو ٹھنڈا کر دے گا۔
فلمساز اور ہدایتکارفرح خان نے ہما قریشی کی تعریف کی۔سوشل میڈیا پر لوگ دہلی کرائم میں ہما کی کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فرح خان نے بھی اپنی بہترین دوست کے کام کی تعریف کی۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے ہما کے لیے لکھا ’’مجھے تم پر بہت فخر ہے، ہما۔ میں نے ابھی دہلی کرائم ۳؍دیکھا ہے اور میں آپ کی اداکاری بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ آپ جانتی ہیں کہ میں آپ کی بہت کم تعریف کرتی ہوں تو یہ حقیقی ہے، آپ سے محبت کرتی ہوں اور میں آپ کے ویلن کے کردار سے تھوڑا سا خوفزدہ ہوں۔ آج سے، میں آپ سے بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایک دور تھا جب راجکمار کی شخصیت کو سامنے رکھ کر فلمی کردار لکھے جاتے تھے
ہما قریشی نے فرح خان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’’ انہوں نے یہ اداکاری آپ سے سیکھی ہے۔ ہما قریشی کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔فرح خان نے ہما کے لیے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے۔ فرح نے کہا ’’اگر آپ اس کے لیے کوئی ایوارڈ نہیں جیتتی ہیں تو میں خود جا کر آپ کو تمام ایوارڈز لے کر آپ دوں گی۔‘‘ یہ دیکھ کر ہمانے اس پر پیار کی بارش کردی۔ہما قریشی دہلی کرائم سیزن ۳؍ میں ویلن کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اس وقت نیٹ فلکس پر جاری ہے۔۔ بڑی دیدی عرف مینا کے طور پر ہما نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔