Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ :سویڈن کوہرا کر نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست

Updated: June 21, 2026, 6:01 PM IST | New York

برائن بروبی اور کوڈی گیکپو کے دو دو گول کی بدولت نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو ۱۔۵؍گول سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Nettherlands Match.Photo:PTI
نیدرلینڈز کا میچ۔ تصویر:پی ٹی آئی

 برائن بروبی اور کوڈی گیکپو کے دو دو گول کی بدولت نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو ۱۔۵؍گول سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ڈچ ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی؛ بروبی نے پانچویں اور ۱۷؍ویں منٹ میں گول کر کے سویڈن کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ نیدرلینڈز نے دوسرے ہاف میں بھی اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور گیکپو نے ۴۷؍ویں اور ۵۴؍ویں منٹ میں گول کر کے برتری کو ۰۔۴؍گول کر دیا، جس سے میچ کا نتیجہ تقریباً طے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم میں چھیڑ چھاڑ کو محبت سمجھا جاتا تھا، آج ایسا کرنے والا جیل پہنچ جائے گا: مدھو


سویڈن نے ۵۹؍ویں منٹ میں انتھونی ایلنگا کے گول سے فرق کچھ کم کیا، لیکن وہ واپسی نہ کر سکے۔ متبادل کھلاڑی کریسنسیو سمر ویلے نے ۸۹؍ویں منٹ میں شاندار سولو گول کر کے ۱۔۵؍گول  کی بڑی جیت پکی کر دی۔ نیدرلینڈز نے پورے میچ میں گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھا اور کئی مواقع بنائے؛ گول کیپر بارٹ وربریوگین نے بھی ضرورت پڑنے پر اہم بچاؤ کیے۔ گیکپو کے دو گول کے ساتھ ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میں ان کے کل گولوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، جس سے وہ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی کی جانب سے گروپ اسٹیج میں سب سے زیادہ گول کرنے کے معاملے میں عظیم ڈچ کھلاڑی رابن وین پرسی کی برابری پر آ گئے ہیں۔
اس شاندار جیت کے ساتھ نیدرلینڈز دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایف میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔ جاپان کے خلاف ۲۔۲؍گول  سے ڈرا کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ڈچ ٹیم نے اب تک سات گول کیے ہیں اور ان کا گول کا فرق پلس چار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران کا ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان


تیونس کے خلاف  ۱۔۵؍ کی جیت سے مہم شروع کرنے والا سویڈن، نیدرلینڈز کے خلاف پانچ گول کھانے کے بعد دو میچوں میں تین پوائنٹس اور صفر گول فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔ جاپان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور تیونس بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے ہے۔گروپ میچوں کا ایک راؤنڈ باقی ہے اور نیدرلینڈز ناک آؤٹ اسٹیج میں جگہ بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ تیونس سے ہوگا، جبکہ سویڈن کا سامنا جاپان سے ہوگا؛ یہ مقابلہ کوالیفیکیشن کی دوڑ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK