• Wed, 07 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی ٹرافی کا عالمی سفر شروع، پہلا پڑاؤ سعودی عرب

Updated: January 04, 2026, 3:19 PM IST | Riyadh

شمالی امریکہ میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکی چمکتی دمکتی ٹرافی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی ۱۵۰؍ روزہ عالمی دورے (ٹرافی ٹور) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

شمالی امریکہ میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکی چمکتی دمکتی ٹرافی  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی ۱۵۰؍ روزہ عالمی دورے (ٹرافی ٹور) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی ایک نجی طیارے کے ذریعے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اٹلی کے لیجنڈری فٹ بالر اور ورلڈ کپ ونر الیسینڈرو ڈیل پیئرو نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سابق اسٹار کھلاڑیوں ماجد عبداللہ اور فواد انور سمیت سعودی فٹبال فیڈریشن کے حکام بھی موجود تھے۔

یہ ٹرافی۱۵۰؍ دنوں تک دنیا کے۳۰؍ ممالک کے ۷۵؍ شہروں کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی ٹور کا مقصد ان تمام ممالک تک پہنچنا ہے جنہوں نے ۲۰۲۶ءکے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر آمد کے بعد ڈیل پیئرو نے مقامی بچوں کے لیے فٹ بال کلینک میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کو کھیل کی مہارتیں سکھائیں۔ دن کا اختتام ریاض کے ایک بڑے شاپنگ مال میں ٹرافی کی عوامی نمائش کے ساتھ ہوا، جہاں سیکڑوں مداحوں نے دنیا کے اس معتبر ترین انعام کا دیدار کیا۔ 
یاد رہے کہ ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، میکسیکو اور کینڈا کریں گے۔ اس بار ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر ۴۸؍ کر دی گئی ہے اور مجموعی طور پر۱۰۴؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز ۱۱؍ جون سے ہوگا جبکہ فائنل ۱۹؍ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ریاض کے بعد اب یہ ٹرافی اپنے اگلے بین الاقوامی سفر پر روانہ ہوگی، جس کے شیڈول کا اعلان فیفا مرحلہ وار کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:آسام کی قبائلی تنظیموں کا چھ برادریوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کی سفارشات پراعتراض

نمیبیا کا ورلڈ کپ مشن: پرانے کھلاڑیوں پر بھروسہ،ٹیم کا اعلان
نمیبیا کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے ۱۵؍ رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ مسلسل چوتھا موقع ہے کہ وہ عالمی میلے میں اپنی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل نکول لوفٹی ایتن جیسے کھلاڑیوں کی واپسی سے مڈل آرڈر کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ وینزویلا تنازع: وینزویلا میں امریکی کارروائی جنگی اقدام ہے: ظہران ممدانی

سلیکٹرز نے ۲۰۲۴ء کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ۹؍ کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھا ہے جبکہ اسکواڈ میں پانچ نئے چہروں نکول لوفٹی ایتن، لورین اسٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو کو شامل کیا گیا ہے۔ نمیبیا کو گروپ اے میں  ہندوستان، پاکستان، امریکہ اور نیدرلینڈز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ نمیبیا اپنی مہم کا آغاز۱۰؍ فروری کو دہلی میں نیدرلینڈس کے خلاف میچ سے کرے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے سخت گروپ میں ہونے کے باوجود نمیبیا کے حوصلے بلند ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ۲۰۲۴ء کے اسکواڈ کے اہم اراکین کو برقرار رکھنا ٹیم کے تسلسل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK