• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم امراؤ جان ریڈ سی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

Updated: October 21, 2025, 6:02 PM IST | Jeddah

ہندوستانی فلمساز مظفر علی کی۱۹۸۱ء کی شاہکار فلم امراؤ جان سعودی عرب میں آئندہ ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر پیش کی جائے گی۔

Actress Rekha.Photo:INN
اداکارہ ریکھا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی فلمساز مظفر علی کی۱۹۸۱ء کی شاہکار فلم امراؤ جان  سعودی عرب میں آئندہ ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر پیش کی جائے گی۔ وَرائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق  یہ فلم فیسٹیول کے ٹریژرز اسٹرینڈ  میں دکھائی جائے گی، جو دنیا بھر سے ۶؍ بحال شدہ کلاسک فلموں کا جشن مناتا ہے۔ٹریژرز لائن اپ میں امراؤ جان کے ساتھ  سنیما کے   کئی سنگ میل شامل ہیں، جن میں الفریڈ ہچکاک کی ۱۹۴۴ء کی نفسیاتی تھرلر اسپیل باؤنڈ (جس میں انگریڈ برگمن اور گریگری پیک نے اداکاری کی ہے) شامل ہے۔ یہ فلم ورلڈ سنیما کو محفوظ رکھنے کے لیے وقف مارٹن اسکورسیزی کی دی فلم فاؤنڈیشن کی جانب سے فیسٹیول کی پہلی پیشکش ہے۔اس میں لیوک بیسن کی ۱۹۸۸ء کا ڈائیونگ ڈراما فلم دی بِگ بلیو  بھی شامل ہے، جو سعودی عرب میں پہلی بار بڑے پردے پر دکھائی جائے گی۔ برطانوی خاموش فلموں کے موسیقار نیل برانڈ بَسٹر کیٹن، چارلی چَیپلن اور لاریل اینڈ ہارڈی کی ۳؍ خاموش مزاحیہ کلاسک فلموں کے لیے لائیو اسکور پیش کریں گے۔
یہ اسٹرینڈ ہدایتکار احمد بدرخان کی جانب سے بحال کردہ دو مصری نایاب فلمیں آئیدہ  (۱۹۴۲ء) اور `سانگ آف ہوپ  (۱۹۳۷ء) بھی پیش کرے گا۔ ان دونوں میں مشہور گلوکارہ اور اداکارہ اُم کلثوم شامل ہیں، جنہیں عرب دنیا کی سب سے عظیم آواز قرار دیا جاتا ہے۔ ان فلموں کو مصر کی میڈیا سٹی کے اشتراک سے ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے فور کے معیار میں بحال کیا ہے۔
ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے سی ای او فیصل بالٹیور نے ورائٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ اس سال کی ٹریژرز لائن اپ فلمی دیومالاؤں کو اجاگر کرتی ہے، اُن لمحات اور پرفارمنسز کو زندہ کرتی ہے جو سنیما کی تاریخ میں امر ہو چکے ہیں اور انہیں مقامی و بین الاقوامی ناظرین کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔  ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں بحرِ احمر کے ساحل پر۴؍ سے۱۳؍ دسمبر تک منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:سنی دیول ۳؍دہائیوں سے فلموں کے ذریعہ تفریح کررہے ہیں

لازوال کلاسک امراؤ جان اس دسمبر میں سعودی عرب میں شائقین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے۔ مظفر علی کی۱۹۸۱ء کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم، جس میں لیجنڈری ریکھا نے اداکاری کی تھی، جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  فور کے ورژن میں دکھائی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بحال ہونے والی فلم ہندوستان سے باہر دکھائی جائے گی۔
ریکھا نے اس سال کے شروع میں فلم کی ہندوستانی دوبارہ ریلیز کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا کہ امراؤ جان صرف ایک کردار نہیں ہے جو میں نے ادا کیا ہے، وہ میری روح کا حصہ ہے۔ آج  بھی  وہ میرے اندر رہتی ہے۔ ہم میں سے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فلم کتنی لازوال ہو جائے گی۔ اسے بڑے پردے پر واپس دیکھنا ایک نئی نسل کے لیے ایک پرانا محبت کا خط کھولنے جیسا محسوس ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK