Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر جاری

Updated: June 19, 2025, 5:33 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹرریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن نے حال ہی اپنی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کا فرسٹ لک جاری کیا ہے جس کے بعد ان کے مداح سرپرائز ہیں۔ فرسٹ لک میں اجے دیوگن کو سردار کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ایکس پر فلم کا فرسٹ لک جاری کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دی رٹرن آف دی سردار۔‘‘ اجے دیوگن کے مداحوں میں سے زیادہ تر اس پوسٹر سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ  دیگر نے سیکوئل میں ہمیش رشمیا کو یاد کیا جن کی جگہ جانی فلم میں میوزک ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

یہ بھی پڑھئے:ایڈ شیران شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے ہندی نغمہ ریکارڈ کر رہے ہیں

کچھ ’’سن آف سردار ۲‘‘ کے بارے میں
’’سن آف سردار ۲‘‘ میں اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر نے کلیدی کردار نبھائیں ہیں۔ یہ ۲۰۱۲ء کی فلم ’’سن آف سردار‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں اجے دیوگن، سنجے دت، سوناکشی سنہا اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK