Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پنچایت‘‘ کا سیزن ۵؍ اگلے سال ریلیز کیا جائے گا: ساویکا

Updated: June 26, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

امیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’’پنچایت‘‘ میں رنکی کا کردار نبھانے والی ساویکا نے بتایا کہ ’’پنچایت کا سیزن ۵؍ بھی بنایا جائے گا۔ سیزن ۵؍ کی شوٹنگ کی شروعات امسال کے آخر یا اگلے سال ہوگی جبکہ اسے اگلے سال ہی ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امیزون پرائم ویڈیو کی مشہور سیریز ’’پنچایت‘‘ کا سیزن ۴؍ وقت سے پہلے ہی پرائم ویڈیو پر ریلیز کر دیا گیا تھا۔ ’’پنچایت‘‘کا سیزن ۴؍ ، ۲؍ جولائی کو امیزون پرائم پر ریلیز کیا جانے والا تھا لیکن یہ ۲۴؍ جون ۲۰۲۵ء کو ہی ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد سیریزکے مداح کافی خوش تھے۔ ’’پنچایت‘‘ کے اس سیزن میں سیاسی تنازع کی منظر کشی کی گئی تھی جبکہ کرانتی دیوی (سنیتا راجوار) اور سچن جی (جتیندر کمار) کے رشتے کو بیان کیا گیا تھا۔ سیزن ۴؍ میں رگھوویر یادو، فیصل ملک، چندن رائے اور پنکج جھا نے اداکاری کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اجے دیوگن کی اداکاری سے مزین فلم ’’ریڈ ۲‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

حال ہی میں او ٹی ٹی پلےکے ساتھ اپنی گفتگو میں راویکا، جو سیریز میں اپنے کردار رنکی کیلئے مشہور ہوگئی ہیں، نے سیزن ۴؍کی قبل از وقت ریلیز اور سیزن ۵؍ کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پنچایت ۵؍ کی شروعات ہوچکی ہے۔ امید ہے کہ اگلے سال یا اگلے سال کے وسط میں اسے ریلیز کیا جائے گا ۔ ہم سیزن ۵؍ کی شوٹنگ امسال کے آخر یا اگلے سال شروع کریں گے۔ سیزن ۵؍ کی اسکرپٹ لکھنے کی شروعات کر دی گئی ہے۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد ہم شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔‘‘ 

کچھ سیریز ’’پنچایت‘‘ کے بارے میں
’’پنچایت‘‘ کو دی وائرل فیور (ٹی وی ایف) نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی اسکرپٹ چندن کمار نے لکھی ہے اور اسے اکشت وجئے وارگیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سیریز کا سیزن ۴؍ ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سیزن ۵؍ بننے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK