فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی ایک بار پھر کلرز پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو’’خطروں کے کھلاڑی۱۵ ‘‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اسٹنٹ پر مبنی اس شو کے ۱۵؍ویں سیزن میں ایکشن، ڈرامہ اور خطرے کی سطح پہلے سے بھی زیادہ بڑھی ہوئی ہوگی۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی ایک بار پھر کلرز پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو’’خطروں کے کھلاڑی۱۵ ‘‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اسٹنٹ پر مبنی اس شو کے ۱۵؍ویں سیزن میں ایکشن، ڈرامہ اور خطرے کی سطح پہلے سے بھی زیادہ بڑھی ہوئی ہوگی۔
فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی ایک بار پھر کلرز پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو’’خطروں کے کھلاڑی۱۵ ‘‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اسٹنٹ پر مبنی اس شو کے ۱۵؍ویں سیزن میں ایکشن، ڈرامہ اور خطرے کی سطح پہلے سے بھی زیادہ بڑھی ہوئی ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ شو کے کنٹسٹنٹس میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال اور ’’بگ باس ۱۹‘‘ کے فاتح گورو کھنہ بھی نظر آئیں گے۔
گورو کھنہ نے حال ہی میں ’’بگ باس۱۹‘‘ کا خطاب جیتا ہے اور اب وہ خطروں کے کھلاڑی ۱۵؍کی چیلنجنگ دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ اپنی پرسکون اور متوازن شخصیت کے لیے جانے جانے والے گورو اس شو میں اپنی کمفرٹ زون سے باہر نکل کر نئی آزمائشوں کا سامنا کرتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان شکست سے دوچار، فرانس اور چین کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا
وہیں ہرش گجرال ہندی ٹیلی ویژن ریئلٹی شوز میں آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ تیز ذہانت، حاضر جوابی اور بے باک روسٹنگ کے لیے مشہور ہرش اب اسٹنٹس کے میدان میں اپنی ہمت آزمائیں گے۔شو کے حوالے سے گورو کھنہ نے کہاکہ ’’میرا ہمیشہ سے یہی مزاج رہا ہے کہ میں چیزوں کو قابو میں رکھ کر سنبھالوں۔ لوگ مجھے اسی انداز میں جانتے ہیں، لیکن خطروں کے کھلاڑی ۱۵؍ایک بالکل مختلف چیلنج ہے۔ یہ شو مجھے میرے کمفرٹ زون سے باہر نکالتا ہے۔ یہاں زیادہ سوچنے کا وقت نہیں ملتا، بس اپنی فطری صلاحیت پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔ میں پوری دیانتداری سے ہر چیلنج کا سامنا کروں گا اور اپنی پوری کوشش کروں گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پتی پتنی اور وہ دو ٹریلر: آیوشمان، سارہ، وامیکا اور رکول کی الجھی ہوئی محبت کی کہانی
ہرش گجرال نے کہاکہ ’’میں نے ہمیشہ لائیو آڈینس کے سامنے غیر متوقع لمحات کو مزاح کے ذریعے سنبھالا ہے۔ کامیڈی میری سب سے بڑی طاقت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں بھی یہ کام آئے گی۔ یہ ایک مختلف قسم کا میدان ہے جہاں خوف زیادہ حقیقی اور گہرے ہیں۔ میں اس نئی چیلنجنگ دنیا کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ اگر میں ان ڈروں میں بھی مزاح تلاش کر پایا تو ناظرین کو تفریح اور میرا خاص انداز دونوں دیکھنے کو ملے گا۔‘‘
خطروں کے کھلاڑی جلد ہی کلرز چینل پر نشر ہوگا۔ اس سیزن میں روہت شیٹی کی قیادت میں ایکشن اور ڈرامے کا دلچسپ امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ گورو اور ہرش کے ساتھ دیگر مضبوط کنٹسٹنٹس بھی شو میں نظر آئیں گے۔