شاہ رخ خان کا خاندان ’’منت‘‘ میں تزئین کاری کے کام کے دوران کھار میں واقع واشو بھگنانی کے ڈوپلیکس میں منتقل ہوگیا ہے۔ گوری خان نے ’’منت‘‘ کے عملے کیلئے ۱۰۰؍ میٹر دور واقع ایک اپارٹمنٹ میں فلیٹ کرائے پر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کا خاندان ’’منت‘‘ میں تزئین کاری کے کام کے دوران کھار میں واقع واشو بھگنانی کے ڈوپلیکس میں منتقل ہوگیا ہے۔ گوری خان نے ’’منت‘‘ کے عملے کیلئے ۱۰۰؍ میٹر دور واقع ایک اپارٹمنٹ میں فلیٹ کرائے پر لیا ہے۔
شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور ان کا خاندان عارضی طور پر فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی کے فلیٹ میں منتقل ہو گیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کا عملہ بھی منتقل ہوا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، گوری خان نے گھریلو عملے کیلئے قریب ہی واقع ایک فلیٹ کرائے پر لیا ہے۔ زیپکی ڈاٹ کام کے ذریعے حاصل کردہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے اور نیوز ۱۸؍کی رپورٹ کہتی ہے کہ گوری خان نے پنکج سوسائٹی میں ۳۵ء۱؍ لاکھ روپے ماہانہ میں ایک اپارٹمنٹ لیز پر لیا ہے۔ یہ فلیٹ، جو چوتھی منزل پر تقریباً ۷۲۵؍ مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے، اب اس میں کئی اسٹاف ممبرز ہیں جو کئی برسوں سے خان گھرانے کی خدمت کررہے ہیں۔ جائیداد کے مالک سنجے کشور رمانی کے ساتھ دستخط شدہ لیز میں ۰۵ء۴؍ لاکھ روپے کا سیکوریٹی ڈپازٹ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل، ’’ٹھگ لائف‘‘ بری طرح فلاپ
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پراپرٹی اسی علاقے میں پہلے کرائے پر لئے گئے ڈوپلیکس سے صرف ۱۰۰؍ میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کام کے محاذ پر شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کنگ کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں دپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان نظر آئیں گی۔