Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہاؤس فل ۵‘‘ ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل، ’’ٹھگ لائف‘‘ بری طرح فلاپ

Updated: June 10, 2025, 7:09 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی ’’ہاؤس فل ۵‘‘ ۴؍ دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے جبکہ کمل ہاسن کی ’’ٹھگ لائف‘‘ ۴۰؍ کروڑ ہی کما سکی ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور رتیش دیش مکھ کی اداکاری سے سجی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے ریلیز کے چار دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ کامیڈی فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ اور عالمی باکس آفس پر ۱۶۰؍ کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کے باکس آفس کو شیئر کرتے ہوئے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے لکھا کہ ’’یہ ایک صدی ہے، ۱۰۰؍ ناٹ آؤٹ۔ ہاؤس فل ۵؍ نے ۱۰۰؍ کا اہم ہندسہ پارکرلیا۔ ‘‘ ملک کے تمام سنیما گھروں میں ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا جادو چھایا ہوا ہے جس سے فلم کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلم نے جمعہ کو ۳۵ء۲۴؍ کروڑ، سنیچر کو ۳۸ء۳۲؍ کروڑ، اتوار کو ۱۰ء۳۵؍ کروڑ اور پیر کو ۱۵ء۱۳؍ کروڑ کا کاروبار کرتے ہوئے مجموعی طور پر ۹۸ء۰۱۴؍ کروڑ کا بزنس کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’عاشقی ۲‘ کا نغمہ ’ تم ہی ہو‘ سننے کے بعد ہی سے اریجیت سے ملنا چاہتا تھا: شیران

تاہم، اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی دوسری بڑی فلم ’’ٹھگ لائف‘‘ بری طرح فلاپ ہوگئی۔ منی رتنم کی ہدایتکاری میں بنی اور کمل ہاسن کے مرکزی کردار والی اس فلم نے ہندوستان میں اب تک ۷۵ء۴۰؍ کروڑ اور عالمی سطح پر ۵۰ء۷۸؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ کمل ہاسن کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی ’’انڈین ۲‘‘ بھی بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔ اس طرح ’’ٹھگ لائف‘‘ اداکار کی مسلسل دوسری فلاپ فلم ثابت ہوئی ہے۔ تمل سپر اسٹار کی اگلی ریلیز اب ’’انڈین ۳‘‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK