Inquilab Logo Happiest Places to Work

میل گبسن کی ’’دی ریزرکشن آف کرائسٹ‘‘ دو حصوں میں ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی

Updated: August 06, 2025, 8:29 PM IST | Mumbai

’’دی ریزرکشن آف دی کرائسٹ‘‘ کو ۲۰۲۷ء میں دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ میل گبسن کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ’’دی پیشن آف دی کرائسٹ‘‘ کا سیکوئل ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

میل گبسن کی فلم ’’دی ریزرکشن آف کرائسٹ‘‘ کو کنیڈا نژاد امریکی فلم پروڈکشن کمپنی لائن گیٹ کے ذریعے ۲۰۲۷ء میں دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ چونکہ اس فلم کو مذہبی موضوعات پربنایا گیا ہے اس لئے فلم کے پہلے حصے کو گڈ فرائڈے (۲۶؍ مارچ ۲۰۲۷ء ) اور دوسرے حصے کو ۴۰؍ دن بعد یعنی عید صعود (۶؍ مئی ۲۰۲۷ء )کو ریلیز کیا جائے گا۔

باکس آفس پر فلم کے پہلے حصے کو صرف وانر بروس کی بلا عنوان فلم کا سامنا ہے لیکن فلم کے دوسرے حصے کو سونی ویڈیو گیم سے متاثر ہوکر بنائی گئی فلم ’’دی لیجنڈ آف زیلڈا‘‘ کا سامنا ہے۔ ’’دی ریزرکشن آف کرائسٹ‘‘ کے پلاٹ کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلم گبسن کی ۲۰۰۴ء کی بلاک بسٹر فلم ’’دی پیشن آف دی کرائسٹ‘‘ کا فالو اپ ہے جسے حضرت عیسیٰ ؑ کی زندگی کے آخری کے ۱۲؍ گھنٹوں کو دکھایا گیا تھا`

یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ کی کامیابی سے ۴۰؍ سالہ بالی ووڈ اداکار پریشان ہیں: کومل نہتا

اس فلم میں جم کیوزیل نے حضرت عیسیٰؑ کا کردار نبھایا تھا۔ ’’دی ریزرکشن آف دی کرائسٹ‘‘ کے دونوں حصوں کو گبسن اورآئیکون پروڈکشن کے ان کے ساتھی بروس ڈیوی پروڈیوس کریں گے اور اس کی ہدایتکاری گبسن نے انجام دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK