• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے ورما اور فاطمہ ثناء شیخ کی ’’گستاخ عشق‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: August 26, 2025, 5:49 PM IST | Mumbai

وجے ورما اور فاطمہ ثناء شیخ کی اداکاری سے سجی فلم ’’گستاخ عشق‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری وبھو پوری نے انجام دی ہے۔ فلم کے آؤٹ فٹ منیش ملہوترہ نے ڈیزائن کی ہے اور انہوں ہی نے اس فلم کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت پروڈیوس بھی کیا ہے۔ یہ فلم نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔

"Gustaakh Ishq" will be released in November 2025. Photo: INN
’’گستاخ عشق‘‘ نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترہ دلکش اور دیدہ زیب لباس ڈیزائن کرنے کیلئے دنیا بھرمیں مشہور ہیں لیکن اب وہ ’’گستاخ عشق‘‘ نامی فلم کیلئے دلکش اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی مصنوعات کو ڈیزائن کریں گے۔ 

’’گستاخ عشق‘‘ کا ٹیزر ریلیز
اسٹیج ۵؍ پروڈکشن ، جو منیش ملہوترہ کا پروڈکشن ہاؤس ہے،نے ’’گستاخ عشق‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس میں وجئے ورما، فاطمہ ثناء شیخ، نصیر الدین شاہ اور دیگر نےکلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کی اسکرپٹ گلزار نے لکھی ہے جسے دہلی کی سردیوں اور وشال مشرا کی موسیقی کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی کی وجہ ارجن کپور

سوشل میڈیا پر فلم کا ٹیزرشیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے لکھا ہے کہ ’’منیش ملہوترہ کی پیشکش۔ فلم کی ہدایتکاری وبھو پوری نے انجام دی ہے جبکہ اسے منیش ملہوترہ اور دنیش ملہوترہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں نصیر الدین شاہ، وجئے ورما، فاطمہ ثناء شیخ، شارب ہاشمی اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ گلزار نے لکھی ہے جبکہ اس میں وشال بھردواج نے موسیقی ترتیب دی ہے۔ مداحوں کی اکثریت نے فلم کے ٹیزر پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ یہ فلم نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK