Inquilab Logo Happiest Places to Work

’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی کی وجہ ارجن کپور

Updated: August 23, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’نو انٹری‘‘ کے سیکویل ’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی کی وجہ بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور ہیں۔

Salman Khan. Photo INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں بونی کپور نے کہا کہ ’’نو انٹری‘‘ کے سیکویل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں پہلی فلم کے اداکاروںکو شامل نہ کرپانے کی وجہ سے وہ مایوس ہیں۔ تاہم، حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان کے شامل نہ ہونے کی وجہ ارجن کپور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم کی پوری کاسٹ بدل دی گئی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو فلم کے پروڈیوسر بونی کپور اور اداکار ارجن کپور سے کوئی مسئلہ تھا، یہی وجہ ہے کہ بونی نے فلم کیلئے نئی کاسٹ ترتیب دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’سچ یہ ہے کہ سلمان کو بونی اور ارجن سے مسئلہ تھا۔ اس لئے ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں کاسٹ بدلنی پڑی۔‘‘واضح رہے کہ سلمان خان اور ارجن کپور کے درمیان تنازعات اس وقت شروع ہوئے جب ارجن کا سلمان کے بھائی ارباز خان کی سابق بیوی ملائیکا اروڑہ کا معاشقہ منظر عام پر آیا۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان کہتے ہیں کہ لڑکی جتنا زیادہ ڈھکی رہے گی، اتنی سندر نظر آئے گی: ڈیزی شاہ

خیال رہے کہ انسٹنٹ بالی ووڈ سے بات چیت کرتے ہوئے بونی کپور نے کہا تھا کہ ’’پوری کاسٹ ہی ہم نے تبدیل کی۔ تو یہ ہمارا نقصان ہے کہ ہم پرانی کاسٹ کو دوبارہ نہیں لاسکے۔ ہم کم و بیش ۸؍ سے ۱۰؍ سال تک انتظار کرتے رہے لیکن پرانی کاسٹ کو تیار نہیں کرسکے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے لیکن اب نئے چہروں اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ ہم واپس آرہے ہیں۔ لیکن سلمان، انیل اور فردین کو کبھی نہیں بھو ل سکتے۔ وہ اس فلم کے اوریجنل لڑکے ہیں جنہیں سبھی پسند کرتے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ ’’نو انٹری‘‘ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ، ایشا دیول، سیلینا جیٹلی، اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK