Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’حیوان‘‘ ٹیزر: اکشے کمار کا خطرناک روپ، نابینا سیف علی خان کوجان کا خطرہ

Updated: August 12, 2026, 4:09 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے دو بڑے اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں، لیکن اس مرتبہ دونوں کی جوڑی کامیڈی یا دوستی کے لیے نہیں بلکہ ایک خطرناک ٹکراؤ کے لیے خبروں میں ہے۔ ہدایت کار پریہ درشن کی آنے والی تھرلر فلم ’’حیوان‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

Haiwaan.Photo;INN
فلم حیوان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے دو بڑے اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان  ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں، لیکن اس مرتبہ دونوں کی جوڑی کامیڈی یا دوستی کے لیے نہیں بلکہ ایک خطرناک ٹکراؤ کے لیے خبروں میں ہے۔ ہدایت کار پریہ درشن  کی آنے والی تھرلر فلم ’’حیوان‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس نے فلم کے حوالے سے شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

 


 اکشے کمار کا خوفناک اور منفی کردار
ٹیزر میں اکشے کمار بالکل مختلف اور خوفناک انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ فلم میں ایک  انتہائی منفی اور بے رحم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اکشے کے مطابق یہ ان کے کریئر کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک ہے، کیونکہ ان کے کردار میں کوئی گرے شیڈ نہیں بلکہ وہ مکمل طور پر برائی کی طرف مائل شخص ہے۔ ٹیزر میں اکشے کی خوفناک ہنسی اور ان کے کردار کی پراسرار موجودگی فلم کے ماحول کو مزید سنسنی خیز بنا دیتی ہے۔ تاہم، فلم سازوں نے کہانی اور کرداروں کے بارے میں زیادہ معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔
 دوسری جانب  سیف علی خان  فلم میں ایک نابینا شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹیزر میں ان کا کردار بظاہر کمزور اور بے بس نظر آتا ہے، لیکن وہ خطرے کو محسوس کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق سیف کا کردار ایک  نابینا مارشل آرٹس ماہر کا ہے، جو ایک بچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری طرف اکشے کمار کا کردار اس بچی کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جذباتی ہوئے لکی علی، کہا: ’’میں اپنے کفن کو ساتھ لے کر سفر کرتا ہوں ‘‘

’’حیوان‘‘ کا ٹیزر تقریباً ۴۵؍ سیکنڈ کا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم سازوں نے دونوں مرکزی اداکاروں کے کرداروں کو پوری طرح ظاہر کرنے کے بجائے سائے اور پراسرار مناظر کا سہارا لیا ہے۔ٹیزر میں خطرہ، تعاقب، قتل اور سسپنس کا ماحول دکھائی دیتا ہے۔ اکشے کی خوفناک ہنسی اور سیف کے نابینا کردار کی موجودگی ایک اہم سوال چھوڑتی ہے کہ اصل ہیرو کون ہے اور حقیقی ’حیوان‘ کون؟ ’’حیوان‘‘ اکشے کمار اور سیف علی خان کی جوڑی کے لیے بھی خاص ہے۔ دونوں اداکار اس سے قبل ’’ٹشن‘‘ (۲۰۰۸ء)  میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ تقریباً ۱۸؍سال بعد  دونوں ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ساتھ دکھائی دیں گے، تاہم اس مرتبہ ان کے کردار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اطالوی-منگولیائی جوڑا فضائی آلودگی کے بارے میں بیداری لانے کیلئے روم سے اولان بتار تک سفر کر رہا ہے

فلم کی ہدایت کاری معروف فلم سازپریہ درشن  نے کی ہے۔ ’’حیوان‘‘ ملیالم زبان کی مشہور فلم  ’Oppam‘ (۲۰۱۶ء)  سے متاثر/اس کا ہندی ورژن ہے۔ اصل فلم میں  موہن لال  نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ہندی فلم میں سیامی کھیر، شریا پلگاؤںکر اور آنجہانی اداکار اسرانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ موہن لال کے کیمیو کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ’’حیوان‘‘ ۱۱؍ ستمبر۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK