Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہانیہ عامر نے ہندوستانی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا، پاکستانی مداح برہم

Updated: May 06, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai

ہانیہ عامرنے ہندوستانی حکومت کے چند پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے ہندوستانی مداحوں کیلئے ایک نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ ان کے اس اقدام کے بعد ان کے پاکستانی مداح شدید برہم ہیں۔

Pakistani actress Hania Aamir. Photo: INN
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ہندوستانی حکومت کے متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے ہندوستانی مداحوں کیلئے ایک نیاانسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے جس کے بعد ان کے پاکستانی مداح ان پر شدید برہم ہیں۔ ہانیہ عامر پر غصہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’ مجھے بہت برا لگ رہا تھا کہ ہانیہ عامر کو ہندوستانیوں سے اتنی نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور میں نے ان کا دفاع بھی کیا تھا۔ لیکن انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ہندوستانی مداحوں کیلئے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا۔ کیا آپ نے ان کے اکاؤنٹ پر ان کی پوسٹ دیکھی ہے۔ وہ صرف ایک ’’کلاؤٹ چیزر‘‘ (وہ شخص جو سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کا خواہشمند ہو) اور شہرت کی بھوکی ہیں۔ ان کے نزدیک نہ ہی اپنے ملک اور نہ ہی اپنی کوئی عزت ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کے حادثاتی ’لائیک‘ سے انسٹاگرام پر اونیت کور کے فالوورز میں اضافہ

دوسرے سوشل میڈیا صارف نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’ہانیہ عامر نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ وہ ہندوستانی مداحوں کے ویوز کی بھوکی ہے جو شرمندگی کی بات ہے۔‘‘ کام کے محاذ پر ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ سردار جی ۳‘‘ میں نظر آنے والی تھیں لیکن ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد انہیں فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK