Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام حملہ: جاوید اختر کے بیان پر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کی بدتمیزی

Updated: May 06, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے تعلق سے جاوید اختر کے بیان پر بدتمیری کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ دو گھنٹے کے مہمان ہیں۔ اس معاملے میں ملوث نہ ہوں۔ خاموش رہئے۔‘‘

 Pakistani actress Bushra Ansari and Javed Akhtar. Photo: INN
پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری اور جاوید اختر۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر جاوید اختر کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیاہے۔ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کے بیان پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس معاملے سے علاحدہ رہنے کی اپیل کی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بدتمیری سے کہا کہ ’’مرنے میں آپ کو دو گھنٹے رہ گئے ہیں۔‘‘ جاوید اختر کا نام لئے بغیر بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’’ہمارے نام نہاد مصنف کو صرف بہانہ چاہئے تھا۔ دراصل ان کو تو مکان کرایئے پر نہیں ملتا تھا بامبے (موجودہ ممبئی) میں۔ صرف اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے وہ جو چاہتے ہیں کہتے ہیں۔ پتہ نہیں کیا کیا بول رہے ہیں آپ؟ مرنے میں آپ کو صرف ۲؍ گھنٹے رہ گئے ہیں۔ اوپر سے آپ اتنی فضول باتیں کر رہے ہیں۔‘‘

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ’’جاوید کو نصیر الدین شاہ کی طرح خاموش رہنا چاہئے۔ اتنا بھی کیا کوئی ڈرے۔ اتنا لالچ کرے۔ چلو جی چپ کریئے آپ۔ نصیر الدین شاہ بھی تو ہے۔ وہ چپ بیٹھا ہے نا؟ جس کے دل میں جو ہے وہ رکھے رہے۔ یہ تو پتہ نہیں کیا کہہ رہے ہیں۔ اب خاموش رہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جاوید اختر نے پاکستانی صحافی کے سوال پرکہا ’’میں نے اپنا شہر جلتے دیکھا ہے‘‘

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند ہندوستانی لڑکیوں سے بات کی جنہوں نے ان سے اچھے طریقے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’لوگ گرم جوشی سے بات کرتے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ خراب نہیں ہیں۔ انہیں بھڑکایا جارہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ حال ہی میں جاوید اختر نے ’’پہلگام دہشت گردانہ‘‘ حملے کے تعلق سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ میں پاکستانی حکومت کی مبینہ شراکت داری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK