Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویارک ٹائمز کو ۴، نیو یارکر کو ۳؍ اور واشنگٹن پوسٹ کو ایک پلٹزرایوارڈ تفویض

Updated: May 06, 2025, 10:04 PM IST | Washington

نیویارک ٹائمز نے۴؍ اور نیویارکر نے۳؍ پلٹزانعام ر جیتےجبکہ واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کی کوریج کیلئے ایوارڈ حاصل کیا ۔پلٹزر کا معزز پبلک سروس میڈل مسلسل دوسرے سال پروپبلیکا کو ملا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیویارک ٹائمز نے ۲۰۲۴ءکے صحافتی کارکردگی پر چار پلٹزر جیتے ہیں جبکہ نیویارکر نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔ ان میں فینٹینیل بحران، امریکی فوج، اور گزشتہ موسم گرما میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے جیسے موضوعات شامل تھے۔ پلٹزر کا معروف پبلک سروس میڈل دوسرے سال لگاتار پروپبلیکا کو ملا۔ کویتھا سرانا، لیززی پریسر، کاسانڈرا جارامیلو، اور سٹیسی کرینٹز کو اسقاط حمل کی سخت قوانین والے ریاستوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے فوری علاج میں تاخیر کے بعد مرنے والی حاملہ خواتین پر رپورٹنگ کیلئے اعزاز دیا گیا۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکہ:مشی گن کی اٹارنی جنرل نے فلسطین حامی طلبہ مظاہرین کے خلاف الزامات ختم کئے

واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ’’فوری اور واضح‘‘بریکنگ نیوز کوریج پرایوارڈ جیتا۔ پلٹزر نے این ٹیلنیس کو بھی اعزاز دیا، جنہوں نے جنوری میں پوسٹ کو چھوڑ دیا تھا جب نیوز آؤٹلیٹ نے ٹرمپ کے قریب ہونے والے ٹیک چیف (جن میں پوسٹ کے مالک جیف بیزوس بھی شامل تھے) پر طنز کرنے والے ان کے ایڈیٹوریل کارٹون کو چلانے سے انکار کر دیا تھا۔ پلٹزر نے ان کی ’’بے خوفی‘‘ کو سراہا۔پلٹزر نے ۲۰۲۴ءکے بہترین صحافتی کارکردگی کو ۱۵؍ زمروں میں اعزازات سے نوازا، جن کے ساتھ کتابوں، موسیقی، اور تھیٹر سمیت۸؍ آرٹسزمرے  بھی شامل ہیں۔ پبلک سروس جیتنے والے کو گولڈ میڈل دیا جاتا ہے۔ دیگر تمام فاتحین کو ۱۵؍ ہزار ڈالر ملتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے افغانستان، سوڈان، بالٹی مور، اور پنسلوانیا کے بٹلر سے رپورٹنگ پر ایوارڈز حاصل کرکے اپنی وسعت دکھائی۔ ڈگ ملز نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تصاویر پر بریکنگ نیوز فوٹوگرافی میں ایوارڈ جیتا، جن میں سے ایک تصویر میں جی او پی امیدوار کے قریب ہوا میں گولی دکھائی دی۔ ٹائمز کے اعظم احمد اور کرسٹینا گولڈبام، اور معاون مصنف میتھیو ایکنز نے افغانستان میں امریکی پالیسی کی ناکامیوں کا جائزہ لینے پر ایک وضاحتی رپورٹنگ انعام جیتا۔ ڈیکلن والش اور ٹائمز کے عملے نے سوڈان تنازعہ کی تحقیقات پر ایوارڈ حاصل کیا۔ ٹائمز، بالٹی مور بینر کے ساتھ ایک اشتراک کا حصہ بھی تھا، جس کے رپورٹرس الیسا ژو، نک تھیم، اور جیسیکا گیلیگر نے اس شہر کے فینٹینیل بحران اور سیاہ فام مردوں پر اس کے غیر متناسب اثرات پر کہانیوں کے لیے مقامی رپورٹنگ میں ایوارڈ جیتا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان، کابینہ میں تجویز منظور

رائٹرز نے فینٹینیل پر اپنی تحقیقاتی سیریز کے لیے ایوارڈ جیتا، جس میں دکھایا گیا کہ کیسے امریکہ کے اندر اور باہر ڈھیلے ضوابط  منشیات کو سستا اور وسیع پیمانے پر دستیاب بناتے ہیں ۔ نیویارکر کے مصعب ابو طوحہ نے غزہ پر اپنے تبصروں کے لیے ایوارڈ جیتا۔ میگزین نے امریکی فوج کی جانب سے عراقی شہریوں کے قتل پر "ان دی ڈارک" پوڈکاسٹ اور موئسس سامان کی شام کے سیدنیا جیل کی تصاویر پر فیچر فوٹوگرافی میں بھی ایوارڈز جیتے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ایلون مسک پر اپنی رپورٹنگ کے لیے پلٹزر جیتا۔ سول رائٹس کی کوریج پر کیریئر کیلئے ایک خصوصی اعزاز مرحوم چک اسٹون کو دیا گیا، جنہوں نے سول رائٹس تحریک کا احاطہ کیا۔ اسکوئر کے مارک وارن نے فیچر رائٹنگ انعام جیتا، جنہوں نے ایک باپٹسٹ پادری اور چھوٹے شہر کے میئر کی تصویر کشی کی ۔ بلومبرگ سٹی لیب کی معاون مصنفہ الیگزینڈرا لینج نے خاندانوں کے لیے عوامی جگہوں کے بارے میں ’’خوش اسلوب اور صنف کو وسعت دینے والی‘‘ تحریر کیلئے  تنقیدی زمرے میں ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ ہیوسٹن کرانیکل کے راج منکد، شیرون اسٹینمین، لیزا فالکن برگ، اور لیہ بنکووٹز نے خطرناک ٹرین کراسنگز پر اپنی سیریز کے لیے اداریہ نگاری میں پلٹزر جیتا۔  
ایسوسی ایٹڈ پریس ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی اپنی کوریج پر بریکنگ نیوز رپورٹنگ میں، اور پی بی ایس فرنٹ لائن اور یونیورسٹی آف میری لینڈ اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہاورڈ سینٹر فار انویسٹی گیٹو جرنلزم کے ساتھ شراکت میں تحقیقاتی رپورٹنگ میں فائنلسٹ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK