گزشتہ سال ہندوستان کو پہلی بار خواتین کا عالمی ون ڈے کپ جتانے والی کپتان ہرمن پریت کور نے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ۳۷؍سالہ ہرمن پریت نے منگل کی صبح انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai
گزشتہ سال ہندوستان کو پہلی بار خواتین کا عالمی ون ڈے کپ جتانے والی کپتان ہرمن پریت کور نے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ۳۷؍سالہ ہرمن پریت نے منگل کی صبح انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
گزشتہ سال ہندوستان کو پہلی بار خواتین کا عالمی ون ڈے کپ جتانے والی کپتان ہرمن پریت کور نے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ۳۷؍سالہ ہرمن پریت نے منگل کی صبح انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کو اگچھی جگہ پر چھوڑ رہی ہیں اور اب ایک بار پھر کھیل سے محبت کی خاطر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے استعفیٰ دینا ان کے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ساتھ ایسی تمام یادیں، لمحات، جذبات اور قربانیاں وابستہ ہیں جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹیم اور ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے لیے اپنا سب کچھ دیا، جس میں ان کا خون، پسینہ، وقت اور کئی مواقع پر ان کے کھیل کا حصہ اور زندگی کا مقصد بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار انہوں نے اپنی ذاتی کامیابیوں، ذاتی ترقی اور اپنی خواہشات کو پیچھے رکھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ٹیم ہمیشہ سب سے پہلے آتی ہے۔
ہرمن پریت نے کہا کہ بطور کپتان انہیں کئی مشکل فیصلے کرنے پڑے، جنہیں ہر بار سمجھا نہیں گیا اور جن کی وجہ سے انہیں ذاتی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ تاہم، ان کا مقصد ہمیشہ ٹیم کو بہتر بنانا، دیگر کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا، ان پر اعتماد کرنا اور انہیں اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے قابل بنانا تھا۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ہرمن پریت نے کہا کہ جذباتی انداز میں کپتانی چھوڑنے کے باوجود وہ اندر سے پرسکون محسوس کر رہی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنا کام پورا کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں، کوچ، سپورٹ اسٹاف، مینجمنٹ، بی سی سی آئی اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آخر میں لکھا’’کپتانی کا باب ختم، لیکن سفر جاری ہے۔‘‘
ہرمن پریت نے ہندوستان کی جانب سے پانچ ٹیسٹ، ۵۱؍ ون ڈے اور ۱۵۵؍ ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں کپتانی کی۔ کپتان کے طور پر ان کا آخری میچ گزشتہ ماہ نِشّن میں ایشین گیمز کا فائنل تھا، جہاں ہندوستان نے مسلسل دوسری بار خواتین کا طلائی تمغہ جیتا۔ہرمن پریت کی کپتانی میں ممکنہ تبدیلی کی قیاس آرائیاں کچھ عرصے سے جاری تھیں، خاص طور پر جون میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے ہندوستان کے مسلسل دوسری بار باہر ہونے کے بعد۔ امیتا شرما کی سربراہی والی سلیکشن کمیٹی میں بھی اس معاملے پر اختلافات کی اطلاعات تھیں، تاہم ہرمن پریت نے لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپک میں ہندوستان کی قیادت کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:فیروز خان کو بالی ووڈ کے سب سے زیادہ اسٹا ئلش ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے
اپنے پوسٹ میں ہرمن پریت نے کہاکہ ’’میں آج کپتانی چھوڑ رہی ہوں، دل جذبات سے بھرا ہوا ہے لیکن ساتھ ہی سکون بھی ہے، کیونکہ مجھے واقعی یقین ہے کہ میری ٹیم اچھی جگہ پر ہے۔ یہ ایسی ٹیم ہے جس میں صلاحیت، کردار، اعتماد اور ایک روشن مستقبل ہے، جسے دیکھنے اور جس کا حصہ بننے کے لیے میں بے حد پُرجوش ہوں۔ ‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ میں نے اس ٹیم کو اپنا سب کچھ دیا۔ میں نے فخر کے ساتھ ذمہ داری نبھائی اور ہندوستانی خواتین کرکٹ کی قیادت کرنے کا موقع ملنے پر ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ اب میرے لیے نیا باب شروع کرنے کا وقت ہے۔ کپتانی آج ختم ہوسکتی ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ سے میری محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل میں امریکی فوجی کمک بڑھانے کی تیاری
ہرمن پریت نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، سپورٹ اسٹاف، انتظامیہ، بی سی سی آئی، اہل خانہ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے انہیں کئی مشکل فیصلے کرنے پڑے، جنہیں ہمیشہ سمجھا نہیں گیا اور بعض اوقات ان کی ذاتی قیمت بھی چکانی پڑی، لیکن ان کا ہر فیصلہ ٹیم کو بہتر بنانے اور دیگر کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے، خود پر اعتماد کرنے اور اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینے کے مقصد سے کیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں اسمرتی مندھانا کو کپتانی سونپنے کی حمایت میں آوازیں تیز ہوئی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران مندھانا نے قیادت کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے اور ۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۶ء میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو ویمنز پریمیئر لیگ کے دو خطاب دلوا کر اپنی قائدانہ صلاحیت بھی ثابت کی ہے۔
ہرمن پریت نے ۲۰۱۲ء میں پہلی بار ٹی۲۰؍ بین الاقوامی ٹیم کی کپتانی کی تھی، تاہم ۲۰۱۶ء میں ہندوستان کے اپنے ملک میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد انہیں مستقل کپتانی کی سنجیدہ امیدوار سمجھا گیا۔ ۲۰۱۸ء میں انہوں نے متھالی راج سے مستقل کپتانی سنبھالنے کے بعد ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستان کو سیمی فائنل تک پہنچایا، جبکہ ۲۰۲۰ء میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ٹیم رنر اپ رہی۔