Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارک رفیلو نے ’’ہاف ہارٹس فارغزہ‘‘ چیلنج میں حصہ لیا، فلسطین سے اظہار یکجہتی

Updated: August 04, 2025, 10:06 PM IST | Washington

امریکی اداکار مارک رفیلو نے یوٹیوبر مس راشیل کے ’’ہاف ہارٹس فارغزہ چیلنج‘‘ کو اپناتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرکے غزہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ دنیا بھر کے کروڑوں افراد اور فلسطینی بچوں نے بھی مس راشیل کے اس چیلنج میں حصہ لیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی اداکار مارک رفیلو نے مس راشیل کے ’’ ہاف ہارٹس فار غزہ چیلنج‘‘ میں حصہ لیتے ہوئے فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Lovin palestine | لوڤن فلسطين (@lovinpalestine)

’’ہارٹس فار غزہ چیلنج‘‘ کیا ہے؟
’’ہارٹس فارغزہ چیلنج‘‘ کی شروعات امریکی یوٹیوبر مس راشیل نے کی ہے جس کے تحت صارفین کو اپنے ہاتھوں سے نصف دل کی علامت بناتے ہوئے دل پر ہاتھ رکھ کر اور غزہ لکھ کر تصویر نکالنی ہے، غزہ کیلئے پی سی آر ایف کو کم از کم ایک ڈالر عطیہ کرنا ہے، اپنی ریاست کے سینیٹر یا کانگریس مین سے غزہ میں بھکمری اور نسل کشے کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہے اور دیگر افراد کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ مش راشیل کے اس چیلنج میں دنیا بھر کے کروڑوں افراد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: روپالی گنگولی نے ٹی وی اداکاروں کیلئے بھی نیشنل ایوارڈز کا مطالبہ کیا

مس راشیل نے اس کی شروعات کیوں کی؟
مس راشیل نے کہا کہ اس چیلنج کی شروعات کا مقصد غزہ سے اظہار یکجہتی اور اس بات پر زور دینا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد اور حمایت وہاں جاری نسل کشی کے جواب میں ایک طاقتور ردعمل ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘ 

غزہ کے بچوں نے بھی اس چیلنج میں حصہ لیا
غزہ کے فلسطینی بچوں نے بھی اس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے اتحاد اورامید کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’کیرالا اسٹوری‘ کو نیشنل ایوارڈ دینے پر تنازع، جیوری ممبر نے ’پروپیگنڈہ‘ قراردیا
مس راشیل کون ہیں؟
مس راشیل امریکی یوٹیوبر، سوشل میڈیا پرسنالٹی ، گلوکار، نغمہ نگار اور ٹیچر ہیں ۔ یہ اپنے یوٹیوب کے ذریعے ’’سانگ فار لٹلس‘‘ سیریز کیلئے مشہور ہیں جس کا مقصد بچوں میں بولنے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔غزہ جنگ کی شروعات کے بعد انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی بچوں کی حالت زار کو دکھانے کیلئے بھی کئی ویڈیوزبنائےہیں جبکہ کئی مرتبہ غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK