• Fri, 19 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روپالی گنگولی نے ٹی وی اداکاروں کیلئے بھی نیشنل ایوارڈز کا مطالبہ کیا

Updated: August 04, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

ٹی وی اداکارہ روپالی گنگولی نے فلمی ستاروں کو نیشنل ایوارڈ دیئے جانےپر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلمی ستاروں اور کانٹینٹ کریئٹرزکیلئے نیشنل ایوارڈز ہیں لیکن ٹی وی اداکاروں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہماری جدوجہد کی بھی قدرکی جانی چاہئے کیونکہ ہم بھی محنت سے کام کرتے ہیں۔‘‘

Rupali Gangnoli Photo: INN
روپالی گنگنولی۔ تصویر: آئی این این

کچھ دنوں قبل فلمی ستاروں کو نیشنل ایوارڈ تفویض کئے گئے تھےجس کے تحت شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور وکرانت میسی کو ان اعزازات سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان کو فلم ’’جوان‘‘، رانی مکھرجی کو فلم ’’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ اور وکرانت میسی کو فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کیلئے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس جشن کے دوران ٹی وی اداکارہ روپالی گنگولی نے سوال قائم کیا ہے کہ ’’ٹی وی اداکاروں کو نیشنل ایوارڈ کیوں نہیں دیئے جاتے؟‘‘ روپالی گنگولی، جنہوں نے مشہور ٹی وی شو ’’انوپما‘‘ میں کلیدی کردار نبھایا تھا، نے وائرل بھیانی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ’’فلمی ستاروں اور کاٹینٹ کریئٹرز کیلئے نیشنل ایوارڈز ہیں لیکن ٹی وی اداکاروں کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ششی تھرور نے شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی

’’ہم بھی محنت سے کام کرتے ہیں‘‘: روپالی گنگولی
روپالی گنگولی نے نشاندہی کی کہ شوٹنگ کے طویل اوقات اور جدوجہد کے بعد بھی وی ٹی اداکاروں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران ، فنکاروں کی وجہ سے ٹی وی سیریل معمول کے مطابق جاری تھے۔ کورونا کی وباء کے دوران بھی ہم کام کر رہے تھے۔ کوئی فلم اداکار مسلسل کام کرنے کے بعد سرخیوں میں آجاتا ہے لیکن ٹی وی اداکاروں کے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جنہوں نے کوروناء کے دوران بغیر رکے کام کیا تھا۔‘‘ انہوں نے ہندوستانی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی حکومت سے میری درخواست ہے کہ ہماری جدوجہد کی بھی قدر کی جائے کیونکہ ہم بھی محنت سے کام کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK