ہالی ووڈ اسٹوڈیو وارنر بروز نے اعلان کیا ہے کہ مشہور جاپانی اینی میٹڈ کردار ’’ہیلو کٹی‘‘ (Hello Kitty) پر مبنی فلمی موافقت پر کام جاری ہے جو ۲۱؍ جولائی ۲۰۲۸ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: October 30, 2025, 6:20 PM IST | Los Angeles
ہالی ووڈ اسٹوڈیو وارنر بروز نے اعلان کیا ہے کہ مشہور جاپانی اینی میٹڈ کردار ’’ہیلو کٹی‘‘ (Hello Kitty) پر مبنی فلمی موافقت پر کام جاری ہے جو ۲۱؍ جولائی ۲۰۲۸ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
ہالی ووڈ کے معروف اسٹوڈیو وارنر بروز نے جمعرات کو تصدیق کی کہ جاپان کے مقبول ترین اینی میٹڈ کردار ’’ہیلو کٹی‘‘ پر مبنی فلم پر کام تیزی سے جاری ہے جو ۲۱؍ جولائی ۲۰۲۸ء کو عالمی سطح پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی ہدایتکاری لیو متسودا کے سپرد کی گئی ہے، جو ڈزنی کی بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلموں ’’بگ ہیرو ۶‘‘ اور ’’زوتوپیا‘‘ سے وابستہ رہے ہیں، جبکہ ’’وِکڈ‘‘ فلم کی مصنفہ ڈانا فاکس فلم کا اسکرین پلے لکھ رہی ہیں۔ فلم کا پروڈکشن بیو فلین انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:سونو نگم نے اذان شروع ہوتے ہی سری نگر کے شو میں پرفارمنس روک دی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ہیلو کٹی‘‘ کی یہ فلم پہلی بار ۲۰۱۹ء میں نیو لائن سنیما کی جانب سے اعلان کی گئی تھی۔فلم کی کہانی ہیلو کٹی اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو ہر عمر کے ناظرین کیلئے ایک شاندار سنیما ایڈونچر پیش کریں گے۔ وارنر بروس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ’’ہیلو ہالی ووڈ! ہیلو کٹی مووی! ۲۱؍ جولائی ۲۰۲۸ء کو سنیما گھروں میں آ رہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:امریکی عدالت کی اوپن اے آئی کے خلاف مصنفین کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
ہیلو کٹی کا پس منظر
ہیلو کٹی کو سب سے پہلے ۱۹۷۴ء میں جاپانی کمپنی سانریو (Sanrio) نے متعارف کرایا تھا۔ سرخ ربن والی سفید بلی کا یہ کردار یوکو شمیزو (Yuko Shimizu) نے تخلیق کیا، جو ایک برطانوی لڑکی کے طور پر پیش کی گئی تھی۔ یہ کردار عالمی سطح پر ایک ثقافتی علامت بن چکا ہے، جس نے ہزاروں پروڈکٹس — اسٹیشنری، کھلونوں، فیشن برانڈز اور طرزِ زندگی کی اشیاء پر اثر ڈالا ہے۔ جاپان میں آج بھی ہیلو کٹی اسٹورز، کیفے اور ایک تھیم پارک عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
گزشتہ کئی دہائیوں میں ہیلو کٹی اور اس کے مشہور دوستوں، بشمول ڈیئر ڈینیئل اور اس کے سپر ہیرو کردار ایشیگومین نے ویڈیو گیمز، اینی میٹڈ سیریز اور بین الاقوامی فیشن شراکتوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فرنچائز بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی مقبول ہے اور جاپانی پاپ کلچر کی نمایاں علامت تصور کی جاتی ہے۔