• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی عدالت کی اوپن اے آئی کے خلاف مصنفین کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

Updated: October 30, 2025, 5:01 PM IST | New York

ایک امریکی وفاقی جج نے مصنفین کے اس مقدمے کو خارج کرنے کی اوپن اے آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ چیٹ پی ٹی کے ذریعے تیار کردہ مواد کاپی رائٹ شدہ کاموں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ایک امریکی وفاقی جج نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی سے تیار کردہ متن بعض مصنفین کے کاپی رائٹ شدہ کاموں سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے جو ممکنہ طور پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جا سکتا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج سڈنی اسٹین نے کہا کہ مصنفین یہ ثابت کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کے نتائج ان کی کتابوں سے ’’کافی مماثل‘‘ ہیں اور یہ مماثلت خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ نیویارک کے جنوبی ضلع میں دائر کیا گیا تھا اور کاپی رائٹ مواد کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیولپرز کے خلاف بڑھتے ہوئے قانونی چیلنجوں کی ایک کڑی ہے۔ مقدمہ دائر کرنے والے معروف مصنفین میں جارج آر آر مارٹن، تا نہیسی کوٹس، جان گریشم اور مزاح نگار سارہ سلورمین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجامولی کا بڑا فیصلہ: باہوبلی۳؍ پربھاس کے بغیر بنے گی

جج کا مؤقف
جج اسٹین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ مارٹن کے ناول ’’اے گیم آف تھرونز‘‘ کا خلاصہ، پلاٹ، کرداروں اور تھیمز کے ساتھ ساتھ اصل کام کے مجموعی لہجے اور احساس کو بھی بیان کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے اوپن اے آئی کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ کوئی معقول جیوری چیٹ جی پی ٹی کے آؤٹ پٹ کو خلاف ورزی کیلئے ’’کافی مماثل‘‘ نہیں قرار دے سکتی۔ تاہم، عدالت نے ابھی تک اس بڑے الزام پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا کہ اوپن اے آئی نے اپنے لارج لینگویج ماڈلز کو تربیت دینے کیلئے مصنفین کے کاموں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم حق کا عمران ہاشمی اور یامی گوتم کا دل کو چھو لینے والا گانا ’’دل ٹوٹ گیا تو‘‘جاری کیا گیا

کمپنی کا مؤقف
 اوپن اے آئی جسے مائیکروسافٹ کی مالی معاونت حاصل ہے، کا کہنا ہے کہ اس کا ماڈل امریکی کاپی رائٹ قانون کے تحت ’’منصفانہ استعمال‘‘ کے اصول کے مطابق تربیت یافتہ ہے۔ یہ مقدمہ ان کئی قانونی معاملات میں سے ایک ہے جو مختلف اے آئی کمپنیوں جیسے میٹا، مائیکروسافٹ اور اینتھروپک کے خلاف دائر کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اینتھروپک نے اسی نوعیت کے الزامات پر ایک کلاس ایکشن مقدمہ طے کرنے کیلئے ۵ء۱؍ ارب امریکی ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
 اوپن اے آئی یا اس کے قانونی نمائندوں نے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح مصنفین کے وکیل، سوسمن گاڈفری فرم کے جسٹن نیلسن نے بھی ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK