• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پرم سندری‘‘ نے عالمی باکس آفس پر تقریباً ۶۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

Updated: September 04, 2025, 4:56 PM IST | Mumbai

جھانوی کپور اورسدھارتھ ملہوترہ کی فلم ’’پرم سندری‘‘ نے عالمی باکس آفس پر اب تک ۵۰ء۵۹؍ کروڑ روپے کاکاروبار کیا ہے۔ بدھ کو فلم کے کاروبار میں تخفیف دیکھنے کو ملی تھی جس نے منگل کے مقابلےمیں ۴۰؍ فیصد کم کاروبار کیا تھا۔

"Param Sundari" was released on August 29, 2025. Photo: INN
’’پرم سندری‘‘ ۲۹؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

تشار جلوٹا کی فلم ’’پرم سندری‘‘ باکس آفس پر اپنی گرفت کھورہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے چھٹے دن سب سے کم یعنی ۸۵ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جو منگل ( ۲۵ء۴) کے مقابلے میں ۴۰؍ فیصد کم ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۵ء۷؍ کروڑر وپے کی کمائی کی تھی۔ وی کینڈ میں سنیچر کو فلم نے ۲۵ء۹؍ کروڑ روپے جبکہ اتوار کو ۲۵ء۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پیر، منگل اور بدھ کو فلم نے بالترتیب ۲۵ء۳؍ کروڑ روپے، ۲۵ء۴؍ کروڑ روپے اور۸۵ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول: ’دی وائس آف ہند رجب‘ کیلئے ۲۳؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

’’پرم سندری‘‘ نے اپنی ریلیز کے چھٹے دن کتنا کاروبار کیا؟
’’پرم سندری‘‘ نے اپنی ریلیز کے چھٹے دن ۵۰ء۵۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جن میں بیرون ممالک میں کیا گیا ۱۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار بھی شامل ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر اب تک ۵۹ء۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وویک اوبر ائے کو اداکاری وراثت میں ملی ہے

’’پرم سندری‘‘ نے دیگر فلموں کا ریکارڈ توڑدیا؟
’’پرم سندری‘‘ اپنے کم کاروبار کے باوجود چند فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہی ہے جن میں شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ (۹۷ء۳۳؍ کروڑ روپے) اور ’’صنم تیری قسم‘‘ کی ری ریلیز (۵۵ء۳۵؍کروڑ روپے)کا ریکارڈ شامل ہے۔آج یہ رام چرن اور کیارا ایڈوانی کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ (۴۷ء۳۷؍ کروڑ روپے)اور کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ (۶۳ء۳۸؍کروڑ روپے)کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ رومینٹک فلموں کی بات کی جائے تو ’’پرم سندری‘‘ انیت پڈا اور اہان پانڈے کی ’’سیارہ‘‘ کا ریکارڈ توڑنے سے بہت دور ہے جس نے عالمی سطح پر ۵۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK