پریش راول کے ’’ہیراپھیری ۳‘‘ سے نکلنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم میں بابو بھیاکے کردار کیلئے پنکج ترپاٹھی کو کاسٹ کیا جائے۔ تاہم، پنکج ترپاٹھی نےان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پریش راول کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai
پریش راول کے ’’ہیراپھیری ۳‘‘ سے نکلنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم میں بابو بھیاکے کردار کیلئے پنکج ترپاٹھی کو کاسٹ کیا جائے۔ تاہم، پنکج ترپاٹھی نےان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پریش راول کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں۔
پریش راول کے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکلنے کے بعد اکشے کمار نے ان پر ۲۵؍ کروڑ روپے کامقدمہ درج کیا ہے۔ پریا درشن نے اسے ’’غیر پیشہ وارانہ‘‘ رویہ قرار دیا تھا۔ سنیل شیٹی نے پریش راول کے فلم سے نکل جانے کے بعداپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’پریش راول کےبغیر ہیرا پھیری ۱۰۰؍ فیصد نہیں ہوگی۔‘‘ تاہم، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ فلم میں پریش راول کے بجائے پنکج ترپاٹھی بابو بھیا کے کردار کیلئے بہترین انتخاب ہوں گے۔ لوگوں کےپریش راول کی جگہ پنکج ترپاٹھی کو کردار کیلئے موضوع سمجھنے کی وجہ یہ ہے کہ پنکج ترپاٹھی نے فلم ’’او مائی گوڈ‘‘ (او ایم جی) میں پریش راول کا کردار نبھایا تھاجو ۲۰۱۲ء کی فلم ’’ او مائی گوڈ‘‘ کا سیکوئل ہے۔
فی الحال پنکج ترپاٹھی اپنی ویب سیریز ’’کریمینل جسٹس‘‘ کے سیزن ۴۳؍ کی تیاری کر رہے ہیں۔ بالی ووڈہنگامہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے یہ پڑھا ہے کہ مجھے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ میں اداکاری کرنی چاہئے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے۔ پریش راول ایک عظیم اداکارہیں۔ میں ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اسی لئے مجھے نہیں لگتاہے کہ میں اس کردار کیلئے موضوع ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میں ملک کے ہر کونے سے ملنے والی محبت سے سرشار ہوں!: این ٹی آر
کچھ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کے بارے میں
’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کا اعلان آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کے بعد کیا جانے والا تھا اور فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ہونے والی تھی۔ تاہم، پریش راول کے فلم سے نکلنے کے بعد اب یہ واضح ے نہیں ہے کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ ہوگی یا نہیں۔