Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی باکس آفس پر ’’سپر مین‘‘ کی کامیاب پرواز

Updated: July 12, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai

گزشتہ ۳؍ ہفتوں سے ہندوستانی باکس آفس پرہالی ووڈ ٹاپ پر ہے۔ ہالی ووڈ کی فلموں جیسے ’’سپرمین‘‘، ’’ ایف ون‘‘ اور ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے نئی ریلیز ہوئی ہندوستانی فلموں سے زیادہ کاروبار کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈی سی یونیورس کے ذریعے پروڈیوس کی گئی فلم ’’سپرمین‘‘ کو فلم ناقدین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ اس فلم کو ۲۲۵؍ ملین ڈالر کے بجٹ سے بنایا گیا ہے جس کیلئے اس کاعالمی باکس آفس پر۰ ۵۵؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرنا ضروری ہے۔اس فلم میں ڈیوڈ کورنسویٹ نے اداکاری کی ہے۔ امریکہ میں یہ فلم ۳؍ دنوں میں ۱۳۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرسکتی ہے جبکہ اس کا مجموعی کاروبار ۲۰۰؍ملین ڈالر ہوسکتا ہے۔ ’’سپرمین‘‘ کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے ہندوستانی مارکیٹس میں ہالی ووڈ ٹاپ پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ؔؔ’’آپ جیسا کوئی‘‘ میرے کریئر کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے: آر مادھون

۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو فلم ’’ایف ون‘‘ کی ریلیز کے بعد ان کی شروعات ہوئی تھی جس کے بعد کاجول کی اداکاری والی فلم ’’ماں‘‘ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ایک ہفتے بعد یعنی ۴؍ جولائی کو ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نئی ریلیز ہوئی فلم ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان دو فلموں نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کرنا جاری رکھا ہے اورنئی ریلیز ہونے والی فلموں جیسے راجکمارراؤ اور مانوشی چھلر کی فلم ’’مالک‘‘ اور وکرانت میسی اور شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کے مقابلے میں جیمس گن کی فلم ’’سپرمین‘‘نے سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سپرمین‘‘ کے ہدایتکار جیمس گن نے گووندہ کی تعریف کی

اندازے کے مطابق ’’سپرمین‘‘نے ایک دن میں ۸؍ کروڑروپے، مالک نے ۳ء۵؍ تا ۴؍ کروڑ روپےاور ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ نے تقریباً ایک کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔اس درمیان بریڈ پٹ کی فلم ’’ ایف ون‘‘نے صرف ۱۵؍دنوں میں ۶۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جبکہ یہ ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرسکتی ہے۔ اس درمیان اسکارلیٹ جوہانسن کی اداکاری سے مزین فلم ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘نے گزشتہ ۸؍ دنوں میں باکس آفس پر ۶۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK