Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہنی سنگھ نے پہلی بار ٹیٹو بنوایا، ’’تیسرا ٹیٹو‘‘ اے آر رحمان کے نام

Updated: July 14, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

مشہور ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنی زندگی میں پہلی بار ٹیٹو بنوائے ہیں، اور ایک ساتھ ۳۔ انہوں نے پہلا ٹیٹو اپنی ماں اور تیسرا ٹیٹو اے آر رحمان کیلئے وقف کیا ہے جبکہ دوسرے ٹیٹو کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

Honey Singh showing off his tattoo. Photo: INN.
ہنی سنگھ اپنا ٹیٹو دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کے مشہور ریپر، گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار یو یو ہنی سنگھ نے اپنی زندگی میں پہلی بار ٹیٹو بنوایا ہے۔ اپنے ۳؍ ٹیٹوز میں سے ۲؍ انہوں نے ۲؍  اہم شخصیات کو وقف کئے ہیں۔ ہنی سنگھ نے پہلا ٹیٹو ان کے خون کے رشتے یعنی ماں بھوپندر کور کیلئے اور تیسرا ٹیٹو ملک کے معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنوایا ہے۔ دوسرا ٹیٹو ابھی صیغۂ راز میں ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

پہلے ٹیٹو میں ان کی ماں کے دستخط ہیں جو مادر رحم میں ایک بچے سے جڑے ہیں۔ بائیں بازو پر بنا یہ ٹیٹو ان کا ان کی ماں سے مضبوط اور جذباتی رشتہ ظاہر کرتا ہے۔ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر اس کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’پہلا ٹیٹو، میرے خون، میری ماں کے نام۔‘‘ کچھ دیر بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’میرا تیسرا ٹیٹو میرے عزیز اور عظیم موسیقار اے آر رحمان سر کے نام۔ ہر چیز کیلئے آپ کا شکریہ!‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’دوسرے ٹیٹو کے بارے میں کچھ نہیں بتاؤں گا کیونکہ یہ ذاتی ہے اور مَیں اسے راز ہی رکھنا چاہتا ہوں۔‘‘ ہنی سنگھ نے اے آر رحمان کے دستخط والا ٹیٹو اپنے کندھے پر بنوایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ کی انٹری

خیال رہے کہ ہنی سنگھ، اے آر رحمان کو ’’موسیقی کا خدا‘‘ کہتے ہیں اور اکثر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں ایک ٹاک شو میں ہنی سنگھ نے کہا تھا کہ ’’اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنا میرا دیرینہ خواب ہے جسے پورا کرنے میں مجھے ۱۰؍ سے ۱۲؍ سال مزید لگ سکتے ہیں۔ میں ایک گانا تیار کرنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اسے اے آر رحمان صاحب گائیں، مجھے یقین ہے کہ مجھے اس گانے کیلئے گریمی ملے گا اور اے آر رحمان مجھے وہ ایوارڈ اپنے ہاتھوں سے دیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK