Inquilab Logo Happiest Places to Work

"ہاؤس فل ۵‘‘ کے ۲؍ کلائمیکس : ساجد نڈیاڈوالا کا دعویٰ صارفین نے غلط ثابت کردیا

Updated: May 28, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

"ہاؤس فل ۵‘‘ کے ۲؍ کلائمیکس، ساجد ناڈیاڈ والا کا دعویٰ کہ سنیما کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے، انٹرنیٹ صارفین نے ۴؍ فلمیں بتائیں جن کے ایک سے زیادہ کلائمیکس تھے

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ دنوں پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے دعوی کیا تھا کہ ان کی اگلی فلم "ہاؤس فل ۵" عالمی سنیما کی پہلی ایسی فلم ہوگی جس کے مختلف سنیما گھروں میں مختلف کلائیمکس ہوں گے- تاہم، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں "کلیو"، "آنکھیں"، "ان فرائینڈیڈ ڈارک ویب" اور "ہری کرشناس" جیسی فلمیں بنائی جاچکی ہیں جن کے ایک دو نہیں بلکہ اس سے زیادہ کلائیمکس تھے- 


پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے یہ کہہ کر کے کہ "ہاؤس فل ۵" عالمی سنیما میں پہلی ایسی فلم ہوگی جس کے مختلف کلائیمکس ہوں گے، نہ صرف کہ مقامی سنیما بلکہ عالمی سنیما میں نیا سنگ میل  تھا- 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان’دی گریٹ انڈین کپل شو۳؍‘ کے پہلے مہمان ہونگے

یاد رہے کہ ساجد ناڈیا والا نے کہا تھا کہ "میں گزشتہ ۳۰؍ برسوں سے یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر میں نے تھریلر فلم بنائی تو اس کا ایکس فیکٹر کیا ہوگا- لوگ سنیما (فلم دیکھنے کے بعد) سے کیسے نکلیں گے- اسی لئے میں نے ایسی کہانی لکھی جس کا مختلف تھیٹروں میں مختلف اختتام ہوگا- اگر آپ ہاؤس فل ۵ کو لطف اندروز ہو کر دیکھیں گے تو آپ کو الگ قاتل نظر آئے گا، اگر آپ دوسرے نظریے سے اسے دیکھیں گے تو آپ کو الگ قاتل نظر آئے گا- پی وی آر سنیما کے اسکرین ۴ اور اسکرین ۵ پر الگ قاتل نظر آئیں گے- اور ایسا دنیا میں پہلی مرتبہ ہوگا-" بعد ازیں انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم کے دو مختلف اختتام ہوں گے اور ۲؍ قاتل ہوں گے- 
حقیقت یہ ہے کہ ہندوستانی سنیما میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہورہا- 


مندرجہ ذیل چار فلموں کے ایک سے زیادہ اختتام ہوئے تھے:

کلیو (۱۹۸۵ء) 
اسی نام سے موجود بورڈ گیم پر مبنی یہ تاریخ میں ایسی پہلی فلم تھی جس کے ایک یا دو نہیں بلکہ مختلف کلائیمکس تھے- اس میں ایک ہی گھر میں ہوئے ایک قتل کے ۶؍ مشتبہ افراد تھے- اس فلم کے ۳؍ اختتام ہوئے تھے جن میں سے تینوں میں قاتل مختلف تھا- 

ہری کرشناس (۱۹۹۸ء)

مموتی، جوہی چاؤلہ اور موہن لال کی اداکاری سے سجی فلم ہری کرشناس (۱۹۹۸ء) کے دو مختلف اختتام ہوئے تھے- ایک کلائیمکس میں جوہی چاؤلہ نے مموتی جبکہ دوسرے میں موہن لال کا انتخاب کیا تھا- اس فلم کے تیسرے کلائیمکس کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی تھی جس میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آنے والے تھے اور آخر میں جوہی چاؤلہ ان کا انتخاب کرتیں- اس فلم کی ہدایتکاری فاحد فاسل کے والد فاسل نے کی تھی- 

ان فرائینڈیڈ: ڈارک ویب (۲۰۱۸ء)
ان فرائینڈیڈ: ڈارک ویب کی ہدایتکاری اسٹیفن سسکو نے کی تھی- یہ ایک ہارر تھریلر فلم تھی جس کے مختلف سنیما گھروں میں دو مختلف اختتام ہوئے تھے- اس فلم کا ایک تیسرا اختتام بھی تھا-

آنکھیں (۲۰۰۲ء)

علاوہ ازیں ۲۰۰۲ء کی فلم "آنکھیں" کے بھی ۲؍ مختلف کلائیمکس تھے- اس فلم میں اکشے کمار، ارجن رامپال، سسشما سین اور پریش راول نے اداکاری کی تھی- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK